10:42 am
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ ، امریکی کرنسی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر 92 پیسے مہنگا ہو کر نئی بلند ترین سطح ُ پر پہنچ گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق 92 پیسے مہنگا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 172روپے 10پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔
 
دوسری جانب ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاشی ترقی  کی شرح نمو پر اثر نہیں پڑے گا۔ حکومت نے گزشتہ سے پیوستہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 12 روپے تک اضافہ کیا ہے۔ اس اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح 137.79روپے تک پہنچ گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 134.48  روپے ہوگئی ہے۔ اس اضافے پر عوام اور اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔اس میں کوئی شبہہ نہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بھی نئی بلندیوں کو چھونے لگی ہے اور غریب عوام پر عرصۂ حیات مزید تنگ ہوجائے گا۔  تاہم ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاشی ترقی  کی شرح نمو پر اثر نہیں پڑے گا۔اس سلسلے میں ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے پاک کویت انویسٹمنٹ کپنی کے سمیع اﷲ طارق  نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر، برآمدات میں اضافے، گندم اور آٹے کی پیداوار میں اضافے کپاس کی بہتر فصل کی وجہ سے  رواں مالی سال میں اقتصادی شرح نمو کو سہارا ملے گا۔اسٹیٹ بینک نے اقتصادی شرح نمو 4 سے 5 فیصد تک رہنے کا تخمینہ لگایا تھا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مالی سال  2021-22 میں اقتصادی شرح نمو کا ہدف 4.8 فیصد مقرر کیا ہے۔عارف حبیب لمیٹڈ کے ریسرچ ہیڈطاہر عباس کا کہنا ہے کہ حکومت اور مرکزی بینک کی جانب سے افراطِ زر کی شرح اور  اقتصادی نمو کے درمیان توازن قائم رکھنے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
 
تازہ ترین خبریں

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ  ایف آئی اے  خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا