10:40 am
پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہو گی یا نہیں؟ خام تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہو گی یا نہیں؟ خام تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

10:40 am

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک ) پٹرول سستا ہونے کی امید لگائے پاکستانیوں کیلئے مایوس کن خبر، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ ہو گیا، بدھ کے روز برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 74 ڈالر کی سطح کو عبور
کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق خام تیل کی قیمت میں ایک روز کے دوران بڑا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت 74 ڈالرز کی سطح سے اوپر چلی گئی۔غیر ملی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بدھ کو ٹریڈنگ کے آخری سیشن میں برطانوی خام تیل کی قیمت 74 عشاریہ 76 ڈالر رہی۔ جبکہ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 72 ڈالرز سے اوپر چلی گئی۔ ٹریڈنگ کے آخری سیشن میں امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 72 عشاریہ 11 ڈالر رہی۔ یہاں واضح رہے کہ کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سامنے آنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی تھی۔اومیکرون کے پھیلاو کی خبر سامنے آنے کے بعد خام تیل کی قیمت میں ایک دن میں اپریل 2020 کے بعد سب سے بڑی یومیہ گراوٹ دیکھی گئی تھی۔ اومیکرون کے پھیلاو کی خبر بریک ہونے سے قبل برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 85 ڈالرز کی سطح کو بھی عبور کر چکی تھی۔ بعد ازاں تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی امید پیدا ہوئی، ترجمان وزارت خزانہ نے اپنے ایک بیان میں عندیہ دیا تھا کہ جلد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔جبکہ وفاقی حکومت نے یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کچھ کمی بھی کی۔ تاہم اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اتنی کم نہیں ہوئیں کہ اثرات یہاں تک آئیں، دعا کریں کہ تیل کی تیل کی قیمتیں مزید کم ہوجائیں۔

petrol  News in Urdu
 


تازہ ترین خبریں

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ترکیہ   میں زلزے  نے تباہی مچا دی ،  سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ میں زلزے نے تباہی مچا دی ، سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی