01:08 pm
آگئی وہ خبر جس کا ہر پاکستانی کو انتظار تھا، پاکستان میں پیٹرول کتنا سستا ہو گیا؟ پوری قوم کیلئے خوشخبری

آگئی وہ خبر جس کا ہر پاکستانی کو انتظار تھا، پاکستان میں پیٹرول کتنا سستا ہو گیا؟ پوری قوم کیلئے خوشخبری

01:08 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان میں اب بھی خطے کے دیگر ممالک کی نسبت سب سے سستا پٹرول مل رہاہے ، پاکستان کاٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب نو اعشاریہ نو فیصد ہے جس میں
ڈائریکٹ ٹیکس تین اعشاریہ چھ اور ان ڈائریکٹ چھ اعشاریہ تین فیصد ہے،پاکستان میں ہماری حکومت آنے سے پہلے ڈائریکٹ ٹیکس 1526 ارب روپے تھا۔اب ہماری حکومت میں یہ 1736ارب ہوگیا ہے، 200ارب سے زائد اس میں اضافہ ہواہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور نے سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران جواب دیتے ہوئے کہاکہ پٹرول پر سیل ٹیکس 17فیصد سے کم کرکے ایک اعشاریہ چار فیصد کردیا ہے، ڈیزل پر17فیصد سیل ٹیکس تھا جو کم کرکے چھ اعشاریہ سات فیصد کیا گیا ہے، کیروسین پر 17فیصد سے سیل ٹیکس تھا جوکم کرکے چھ اعشاریہ سات فیصد کردیاہے ،تحریک انصاف کی حکومت کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کرے گی، پیٹرول عالمی سطح پر مہنگا ہے،پاکستان میں اب بھی خطے کے دیگر ممالک کی نسبت سب سے سستا پٹرول مل رہاہے ،17فیصد سیل ٹیکس کم کرکے ایک اعشاریہ چار فیصد کردیا ہے ۔انہوں نےکہاکہ ایک سال سےزائدخالی رہنےوالی آسامیوں کوختم کر دیا گیا،پاکستان پوسٹ کی 2646ختم کی گئیں،مذہبی امور کی ایک،بین الصوبائی رابطہ 39 ،کونسل برائے سماجی بہبود کی آٹھ ،ایم ایس ونگ کی 20اور فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی 28آسامیاں ختم کی گئیں ہیں ،ان آسامیوں کو ختم کرنے سے کسی بھی عہدے دار کی ملازمت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ،ان پوسٹوں کی ضرورت نہیں تھی اس لیے ختم کیں ۔وزیرمملکت کاایک سوال کےجواب میں کہنا تھا کہ کوئٹہ ژوب کوٹلہ ریلوے سیکشن سی پیک میں شامل نہیں،سی پیک میں ایم ایل ون ہے،بلوچستان میں ریلوے کےنئے منصوبوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ مالاکنڈ سے نوشہرہ ٹریک بحال کیاجارہاہے، ریلوے ٹریک کو ٹھیک کیا جارہاہے ،ایم ایل ون پورے پاکستان کا منصوبہ ہے، اس کو سیاست کی نظر نہ کریں ،سی پیک پر کام مشرف اور زرداری دور میں شروع ہوا ،عملی کام نواز شریف نے شروع کیا، ہم تکمیل کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔


petrol price in pakistan

 


تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی