10:57 am
بجلی فی یونٹ 18روپےمہنگی ہو گئی ، پاکستانیوںکے ہوش اڑا دینے والی خبر

بجلی فی یونٹ 18روپےمہنگی ہو گئی ، پاکستانیوںکے ہوش اڑا دینے والی خبر

10:57 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک سال کے دوران فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 18 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا، پے درپے 9 مرتبہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کر کے صارفین کی جیبوں سے ساڑھے 600 ارب روپے سے زائد رقم حاصل
کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سال 2021 کے دوران فی یونٹ بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر 18 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران کل 9 مرتبہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کیا گیا، یہ اضافہ نیادی ٹیرف، سرچارج، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا، جس کے نتیجے میں صارفین کی جیبوں سے ساڑھے 600 ارب روپے سے زائد نکال لیے گئے۔ دوسری جانب نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق آفیشل کنزیومر پرائس انڈیکس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال نومبر 2021 میں مہنگائی بڑھ کر11.5 فیصد کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے، جنوری2021 میں مہنگائی کا سلسلہ 5 فیصد سے شروع ہوا اور افراط زر میں اضافہ ہونے کے ساتھ نومبر2021 میں 20 ماہ کی بلند ترین سطح 11.5 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات، زرعی اجناس کی قیمتوں، ڈالر کی قدر میں اضافہ، اقتصادی پالیسیاں مہنگائی میں اضافے کے عوامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں مہنگائی سالانہ 5 فیصد، فروری میں8 فیصد، مارچ میں 9 فیصد، اپریل میں11 فیصد، مئی میں10 فیصد، جون میں9 فیصد، جولائی اور اگست میں 8 فیصد، ستمبر اور اکتوبرمیں 9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ افراط زر بڑھنے سے نومبر میں مہنگائی بڑھ کر11.5 فیصد کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ جبکہ یہاں واضح رہے کہ ادارہ شماریات کی گزشتہ ہفتے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ماہانہ 17 ہزار روپے کمانے والوں کیلئے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 22 فیصد سے بھی تجاوز کر چکی۔

pakistan news in urdu 


تازہ ترین خبریں

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ترکیہ   میں زلزے  نے تباہی مچا دی ،  سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ میں زلزے نے تباہی مچا دی ، سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی