11:20 am
پاکستان میں پہلی بار پیٹرول 150روپے فی لیٹر۔۔پاکستانیوں کے ہوش اُڑا دینے والی خبر آگئی

پاکستان میں پہلی بار پیٹرول 150روپے فی لیٹر۔۔پاکستانیوں کے ہوش اُڑا دینے والی خبر آگئی

11:20 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کمپنیز ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت پہلی مرتبہ 150 روپے فی لیٹر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 جنوری سے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 6 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔ مارکیٹنگ کمپنیز ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سال نو کے موقع پر اوگرا کی جانب سے پیٹرول 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری ارسال کی گئی تھی پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 3روپے 2 پیسے مہنگا کرنےکی سمری پر عمل کرنےکے بجائے فی لیٹر پیٹرول 4 روپے مہنگا کیا تھا۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ عالمی مارکیٹ کے مطابق اضافہ صارفین کو منتقل کیا گیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل پرجتنی جتنی لیوی بڑھائی گئی تقریباً اتنا جی ایس ٹی کم کردیا گیا۔ 31 دسمبر کو وزارت خزانہ نے یکم جنوری 2022ء سے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق فی لیٹر پٹرول 4 روپے اضافے سے 144 روپے 82 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 4 روپے اضافے سے 141.62 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 15 پیسے اضافے سے 111 روپے 21 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 3 روپے 95 پیسے اضافے سے 113 روپے 49 پیسے کر دیا گیا۔قیمتیں 15 جنوری کیلئے طے کی گئیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پٹرولیم مصنوعات پرعائد سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کے حوالے ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر 4.77 فیصد ،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر9.08 فیصد، مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 8.30 فیصد جبکہ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 2.70 فیصد شرح مقرر کردی گئی۔یہاں واضح رہے کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث حکومت نے نومبر 2021 میں پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح صفر کر دی تھی۔ تاہم عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر 16 جنوری سے ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

BUSINESS NEWS IN URDU 

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

شدید گرمی کے بعد بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سنا دی

شدید گرمی کے بعد بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سنا دی

قیمتوں میں اضافہ ، پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں واضح کمی ہو گئی ، رپورٹ جاری

قیمتوں میں اضافہ ، پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں واضح کمی ہو گئی ، رپورٹ جاری

پیٹرول کی قیمت میں 50روپے مزید اضافہ، پاکستانیوں کو ایک اور بڑا جھٹکا دینے والی خبر آگئی

پیٹرول کی قیمت میں 50روپے مزید اضافہ، پاکستانیوں کو ایک اور بڑا جھٹکا دینے والی خبر آگئی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب نے اہم اعزاز سے نواز دیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب نے اہم اعزاز سے نواز دیا

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں