01:54 pm
ایک ہفتے میں ڈالر ، سعودی ریال اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں کتنی کمی ہوئی؟ مکمل تفصیلات آگئیں

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ ہفتے ڈالر اور سعودی ریال کی اڑان جبکہ یورو کرنسی اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ وار کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 179 روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 176 روپے سے نیچے آنے کے بعد دوبارہ تجاوز کرگیا۔ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 17 پیسے
بڑھ کر 176.23 روپے ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.30 روپے بڑھ کر 179.30 روپے ہوگئی۔اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 2.58 روپے گھٹ کر 239.26روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 1روپے گھٹ کر 242.50روپے ہوگئی۔انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 2.25روپے گھٹ کر 199.66روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 2.05روپے گھٹ کر 201.45روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 7پیسے بڑھ کر 46.98روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 25پیسے گھٹ کر 47.20 روپے ہوگئی۔گزشتہ ہفتے ادائیگیوں کے دباؤ اور ڈیمانڈ کے باعث گذشتہ ہفتے ڈالر کی اڑان رہی۔ ہفتے کے آغاز پر حقیقی موثر شرح تبادلہ بڑھنے سے ڈالر کی قدر میں کمی بھی ہوئی جس سے ڈالر کی قدر 175.91روپے کی سطح پر آگئی تھی۔ہفتہ وار کاروبار میں منی بجٹ منظور ہونے سے آئی ایم ایف سے معاہدہ آسان ہونے ڈالر کی اڑان تیز نہ ہوسکی۔ عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کوئلے ودیگر کموڈٹیز کی قیمت بڑھنے سے ڈالر کی قدر بڑھی۔ماہرین کا کہنا تھا کہ سکوک بانڈز کے اجراء کی خبروں نے ڈالر کی اڑان کومحدود رکھا۔ ایکس چینج کمپنیوں کو ایف ای ڈی کے نوٹسز سے غیریقینی کیفیت رہی، اختتام ہفتہ پر مثبت توقعات کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی۔ آئی ایم ایف سے ڈیل ہونے کی صورت میں ڈالر کی تنزلی کا امکان ہے۔

busines news in urdu 

تازہ ترین خبریں

لانگ مارچ: دفعہ 144 نافذ، اسلام آباد جانے والے راستے بند،میٹرو رک گئی،سکولوں میں چھٹی

بڑے اسلامی ملک کاشام میں نئے فوجی آپریشن کااعلان،عالم اسلام میں ہلچل مچ گئی

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ، معافی مانگتا ہوں، اقتدار کیا چھن گیا،وزیردفاع خواجہ آصف نے معافی مانگتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر فون آ گیا

میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں، تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے تحریک انصاف کے کتنے کارکنوں کوگرفتارکرلیا،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

وزیرِاعظم کوبلوچستان کے جنگلات میں آگ پرقابوپانے کیلئے جاری آپریشن پربلوچستان حکومت کی جانب سےتفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی

سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر ، قیمت کو گیئر لگ گئے

شہید کی توہین کسی صورت مناسب نہیں، پنجاب پولیس کا پرویزالٰہی کے بیان پر ردعمل

جڑواں شہروں کے باسیوں کےلیے بری خبر،میٹروسروس بندکردی گئی،بندش کتنے دن رہے گی ،بڑی خبرآگئی

روپیہ مزیدگراوٹ کا شکار، ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری،امریکی کرنسی کی قدر میں کتنااضافہ ہوگیا،پریشان کردینے والی خبرآگئی

عطا اللہ تارڑ کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ

تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ۔۔۔ڈیزل 289 سے 400 ،پیٹرول کی قیمت کو 338 سے بڑھا کر 420 روپے کردیاگیا

عدلیہ اورنیوٹرلز کاامتحان ہے کہ آپ نے چوروں کے ساتھ کھڑاہوناہے یا۔۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا