10:19 pm
غریب بھاری بھرکم بل دے دے کر مر گیا اور واپڈا ملازمین مفت بجلی کےمزے لے رہے ہیں

غریب بھاری بھرکم بل دے دے کر مر گیا اور واپڈا ملازمین مفت بجلی کےمزے لے رہے ہیں

10:19 pm


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)غریب بھاری بھرکم بل دے دے کر مر گیا اور واپڈا ملازمین مفت بجلی کےمزے لے رہے ہیں،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واپڈا ملازمین کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واپڈا ملازمین کو مفت بجلی کی فراہمی ختم کرکے الاؤنس دینے کی سفارش کی ہے۔پارلیمنٹ میں پبلک
اکاونٹس کمیٹی اجلاس کا اجلاس نور عالم خان کی صدارت میں ہوا۔ پاور ڈویژن حکام کی جانب سے گزشتہ ایک سال میں لوڈشیڈنگ پر رپورٹ پبلک اکاونٹس کمیٹی میں پیش کی گئی۔چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کہتے ہیں کہ دس ، پندرہ ہزار تنخواہ والے سے بل لیا جا رہا ہے ، واپڈا ملازمین کو بجلی مفت ہے ، کیا مفت بجلی ختم کرنے کیلئے وزارت نے کوئی سفارش کی ہے؟سیکریٹری توانائی نے بتایا کہ 80 لاکھ صارفین حکومت سے بجلی پر سبسڈی لے رہے ہیں، ایک سال میں پاور سسٹم نے 1100 ارب روپے کا نقصان کیا، اگلے سال نقصان دو کھرب روپے کا ہوگا۔رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ آئندہ اجلاس میں اگر سی ای او کے الیکٹرک نہ آئیں تو ان کو گرفتار کر کے کمیٹی میں پیش کیا جائے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ملک میں بجلی بحران پر تفصیلی گفتگو کے بعد پاور ڈویژن نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور ریکوری نہ ہونے کی وجہ سے آئندہ برس مزید نقصان سے بچنے کے لیے پی اے سی نے واپڈا ملازمین کو مفت بجلی کی فراہمی ختم کرکے الاونس دینے کی سفارش کر دی۔سیکرٹری توانائی کا کہنا تھا کہ ملازمین کی فری بجلی ختم کرنے کی سفارش سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو آگاہ کریں گے، ریکوری اور سبسڈی کی مد میں پاور سیکٹر میں ایک ٹریلین سے زائد کا فرق ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ہر حکومت اپنے لوگ لگا دیتی ہے، ان کا کمپنی کے ڈوبنے سے کوئی نقصان نہیں۔پی اے سی نے اس بارے میں اگلے ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔ پی اے سی نے بھیرہ ریسٹ ایریا موٹروے پر غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ فوڈ چین کو بھی کلین چٹ دے دی۔ موٹروے ریسٹ ایریاز میں زیادہ قیمتیں وصول کیے جانے کے معاملے پر چیف سیکرٹریز کوخط لکھ کر کنٹرول کرنے کی ہدایت بھی کردی۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پی اے سی کے اجلاس لائیو چلائے جائیں تاکہ عوام کو پتہ ہو ان کے نمائندے کیا بات کرتے ہیں۔چیئر مین کمیٹی نور عالم خان نے طیبہ گل کے خط کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست دہندہ اور جس پر الزام لگا ہے دونوں کو کمیٹی میں آنے موقع دوں گا،پبلک اکاونٹس کمیٹی اجلاس میں وزارت مواصلات کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

4 بہنوں کی  عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

4 بہنوں کی عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی