10:39 am
پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے خواب دیکھنا چھوڑدیں، حکومت نے دوٹوک اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) وفاقی وزراءخرم دستگیر اور مصدق ملک نے واضح کر دیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں بلکہ اس عرصے میں قیمتیں مسلسل بڑھتی چلی جائیں گی۔
توانائی کے وزراءخرم دستگیر اور مصدق ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جو معاشی بارودی سرنگیں بچھا گئے ہیں۔ ان کی وجہ سے موجودہ حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے کچھ کرنے سے قاصر ہیں۔وزراءکا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کی طرف سے کیے گئے معاہدوں کی وجہ سے ایسی قانونی بندشیں ہیں کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اصلاحات کی تکمیل سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کر سکتی۔رواں سال کے آخر تک قیمتوں میں اضافہ جاری رہے گا اورآئندہ سال میں ان میں کمی کا سلسلہ شروع ہو گا۔خرم دستگیر اور مصدق ملک نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بجلی اور قدرتی گیس کی پرائس ایڈجسٹمنٹ میں بھی تاخیری حربے استعمال کیے، جن کی وجہ سے موجودہ حکومت کو آ کر ایک دم قیمتیں بڑھانی پڑ گئیں۔ اس کے علاوہ جب کوئلے، فرنس آئل اور ایل این جی کی قیمتیں کم ترین سطح پر تھیں، سابق حکومت نے یہ اشیاءدرآمد بھی نہیں کیں۔ اس کی بجائے اس عرصے میں ان اشیاءکی قیمتوں میں 300سے 400فیصد تک اضافہ کیا گیا۔ ان تمام نااہلیوں کا خمیازہ اب عوام بھگت رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔شہباز گل کا ردِ عمل بھی منظر عام پرآ گیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔سیاسی ماہرین نے عمران خان کو آنیوالےحالات سے بچنے کیلئےبڑا مشورہ دے ڈالا

پاکستان اور انگلینڈ کا پانچواں ٹی 20 میچ خطرے میں پڑگیا

نسیم شاہ کرکٹ کے میدان میں جلوے دکھا پائیں گے یا نہیں ۔۔۔؟پی بی سی کی جانب سے فیصلہ سنا دیا گیا

بڑی خبر۔۔۔۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس۔۔۔ اہم پیش رفت سامنے آ گئی

پنجاب ایک با رپھر فرح گوگی کے ہاتھوں میں۔۔۔ براہ راست مداخلت شروع کر دی گئی

چیئر مین سینٹ نے شیری رحمان کو بڑا خطاب دے دیا۔۔۔ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا

وزیر خزانہ کے طور پر سرکارسے کچھ بھی نہیں لیا،تنخواہ بھی نہیں۔۔۔مفتاح اسماعیل نے  بڑا انکشاف کر دیا

اب ہم نے صرف یہ کھیلنا ہے کہ ۔۔۔!!!عمران خان کی دھماکے دار آڈیو لیک سامنے آ گئی ۔۔۔کیا کیاتہلکہ خیز انکشافات ہوئے ؟

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کی میت لینے اہلخانہ اسپتال پہنچ گئے

نسیم شاہ کی طبیعت اب کیسی ہے؟ ترجمان پی سی بی کی جانب سے اہم اطلاعات آگئیں

۔۔بیروزگاروں سے بھرے ملک میں بار بارہزاروں آسامیوں کے اشتہارات چلانے کے باوجود امیدواران ہی نہ ملے

۔۔۔ملکہ برطانیہ کے پاس ہر وقت موجود رہنے والے اس بیگ کے اصل مقاصد سامنے آتے ہی سب نے اپنی زبان دانتوں تلےداب لی