01:59 pm
موجیں ہی موجیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 48فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری

موجیں ہی موجیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 48فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری

01:59 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے گریڈ ایک سے کے22 یا مساوی سول اور فوجی تمام سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 48 فیصد اضافے اور سابق ملازمین میں پینشن میں 15 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق فوری ہوگا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کے لیے حکومت نے بیسک پے اسکیل-2017 سے بی پی ایس-2022 کے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں اور الاؤنسز پر مکمل نظرِ ثانی کردی۔48 فیصد اضافے کا حساب بنیادی تنخواہوں کے ان
دو اسکیلز پر لگایا گیا ہے لیکن چونکہ انہیں پہلے ہی مالی فوائد مل رہے تھے اس لیے رواں سال کے لیے مؤثر اضافہ 15 فیصد کا ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 6 جون 2022 کو سروس میں موجود ملازمین کی بنیادی تنخواہ بی پی ایس-2022 پوائنٹ ٹو پوائنٹ کی بنیاد پر یعنی بی پی ایس-2017 سے زیادہ اسکیل کے ملازم کے مطابق مقرر کی جائے گی۔اگر کوئی ملازم 30 جون 2022 کو اپنی تنخواہ کے اسکیل سے زیادہ بنیادی تنخواہ کے حصے کے طور پر ذاتی تنخواہ حاصل کررہا تھا تو وہ بی پی ایس-2022 میں ایسی تنخواہ لینا جاری رکھے گا۔بی ایس-2022 متعارف کرانے کے ساتھ یکم جولائی 2016 سے گزشتہ 5 سال کے لیے 10 فیصد سالانہ کی شرح سے ایڈہاک ریلیف الاؤنس نئے اسکیل میں ضم ہوجائے گا اور یکم جولائی 2022 سے اس کا وجود ختم ہوجائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کے سول ملازمین اور نظرِ ثانی میں بی پی ایس-2017 کی موجودہ بنیادی تنخواہ پر 15 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی بھی اجازت دی گئی ہے۔اس نظرثانی کے بالائی حصے میں وفاقی حکومت کے سول ملازمین کے ساتھ ساتھ دفاعی تخمینوں سے ادا کیے جانے والے شہریوں کو بی پی ایس 2017 کی جاری بنیادی تنخواہ کے 15 فیصد کی شرح سے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی اجازت دی گئی ہے، بشمول یکم جولائی 2022 سے کنٹریکٹ تقرر کی شرائط و ضوابط پر بنیادی تنخواہ کے اسکیلز میں سول پوسٹوں پر کام کرنے والے دستے کے تنخواہ دار عملے اور کنٹریکٹ ملازمین اگلے احکامات تک اسی سطح پر منجمد رہیں گے۔تمام نئے ملازمین کو یکم جولائی 2022 سے اگلے احکامات تک تصوراتی بنیادوں پر بی پی ایس -2017 کی متعلقہ بنیادی تنخواہ کی 15 فیصد کی شرح سے اے آر اے-2022 کی اجازت دی جائے گی اور یہ اسی سطح پر منجمد رہے گا۔اے آر اے انکم ٹیکس کے تابع ہوگا اور غیر معمولی تعطیل کے سوا چھٹی اور آخری تنخواہ کی پوری مدت کے دوران قابل قبول ہو گا۔ایڈہاک ریلیف الاؤنس کو پینشن یا گریجویٹی کے حساب اور مکان کے کرایے کی وصولی کے مقصد کے لیے اجرتوں کا حصہ نہیں سمجھا جائے گا۔یہ اے آر اے ملازمین کے لیے ان کی بیرون ملک تعیناتی یا ڈیپوٹیشن کی مدت کے دوران قابل قبول نہیں ہو گا لیکن بیرون ملک سے ان کی وطن واپسی پر اس شرح اور رقم پر لاگو ہو گا جو ان کے لیے بیرون ملک تعینات نہ کیے جانے کی صورت میں بنتی۔وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفائی کردہ بی پی ایس چارٹ کے مطابق نظرثانی کے نتیجے میں گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزارت نے یکم اپریل 2022 کو منظور شدہ 10 فیصد پنشن سمیت 15 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا، پینشن میں 15 فیصد اضافہ ان پینشنرز کے لیے بھی لاگو ہوگا جو یکم جولائی 2022 کو یا اس کے بعد ریٹائر ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا