06:00 pm
ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

06:00 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 0.03 فیصد
گراوٹ کے بعد 214 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ گیارہ سیشنز میں ڈالر کے مقابلے 11.62 فیصد اضافے کے بعد روپے کی قدر میں گزشتہ روز کمی آنے کا رجحان شروع ہوا تھا۔ میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ برآمد کنندگان حکومت پر دباؤ بڑھا رہے ہیں کہ ڈالر کی قیمت 215 روپے تک برقرار رکھی جائے، جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں گراوٹ شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کی قیمتوں میں فرق بھی ختم ہوگیا ہے۔ سعد بن نصیر کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ڈالر کی موجودہ قیمت کو اسی سطح پر برقرار رکھنے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ سمجھوتہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر درآمدات میں مسلسل کمی رہی اور برآمدات میں اضافہ ہوا تو اس سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا۔ تاہم ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچا کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض کی قسط جاری ہونے میں تاخیر کی وجہ سے روپے پر دباؤ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 29 اگست کو آئی ایم ایف سے قرض کی قسط جاری ہونے کے بعد ڈالر میں کمی ہونے کا امکان ہے اور اگر 24 اگست کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں اضافہ کیا جاتا ہے تو اس سے روپے پر دباؤ پڑ سکتا ہے اور اس میں کمی واقع ہوسکتی ہے، بصورت دیگر آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر میں کمی آنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ قدر میں اضافے کے حالیہ رجحان کے باوجود 2022 کے آغاز سے اب تک روپیہ امریکی کرنسی کے مقابلے میں 19.36 فیصد تک گر چکا ہے، یکم جولائی سے روپیہ امریکی کرنسی کے مقابلے میں 6.41 فیصد گر چکا ہے۔ 15 اگست کو انٹربینک میں دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 2013 روپے 98 پیسے ہوگیا اور روپے کی قدر میں ایک روپے 51 پیسے یا 0.71 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

تازہ ترین خبریں

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

4 بہنوں کی  عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

4 بہنوں کی عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی