11:48 am
پاکستانیوں کی تو موجیں لگ گئیں ۔۔۔پٹرول 42 روپے فی لٹرسستا۔۔۔فی لیٹرقیمت کیا ہو گی ۔۔۔؟جانیں

پاکستانیوں کی تو موجیں لگ گئیں ۔۔۔پٹرول 42 روپے فی لٹرسستا۔۔۔فی لیٹرقیمت کیا ہو گی ۔۔۔؟جانیں

11:48 am


اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) عوام کو پٹرول پر 42 روپے فی لٹر تک ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کردیا گیا
۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ ہے کہ پاکستان روس سے سستا تیل خریدے گا، روس سے 30 ڈالر فی بیرل تک تیل سستا ملے گا، درآمد شدہ تیل کی قیمت 182روپے فی لیٹر تک ہو سکتی ہے، جس کے باعث عوام کو 42 روپے فی لیٹر تک ریلیف مل سکتا ہے۔ وزیر مملکت پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت روس کے ساتھ تیل اور گیس کی خریداری پربات چیت کررہی ہے، جس میں روس کے ساتھ تیل کی خریداری کی تفصیلات طے کی جارہی ہیں، 20 جنوری تک روس سے تیل خریداری کی تفصیلات منظر عام پر آجائیں گی، تیل کے معاہدے سے متعلق پی ٹی آئی صرف باتیں کر رہی تھی، روس سے ہماری بات چیت کے منٹس موجود ہیں اور پی ٹی آئی کی فائل میں کہیں منٹس نہیں، ہمیں روس سے تیل خریدنے پر امریکی پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیوں کہ ابھی کئی یورپی ممالک نے روس سے تیل خریدا ہے لیکن کسی پر کوئی پابندیاں نہیں لگائی گئیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں روس کا دورہ کیا اور یہ دورہ ہماری توقعات سے زیادہ کامیاب رہا ہے، روس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہمیں رعایتی نرخوں پر خام تیل دے گا جس پر بات چیت طے ہو گئی ہے، دوسرا یہ طے پایا ہے کہ روس کی طرف سے پاکستان کو ڈیزل بھی رعایتی نرخوں پر فراہم کیا جائے گا اور اتنے ہی ڈسکائونٹ پر تیل و گیس ملے گا جتنا ڈسکائونٹ دنیا میں کسی بھی مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مالیاتی ایمرجنسی نہیں لگ رہی، حکومتی سطح پر مالیاتی ایمرجنسی کی کوئی بات نہیں ہو رہی، پاکستان نے حال میں ایک ارب ڈالر سکوک بانڈز کی مد میں ادا کیے، پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا۔زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں، اپوزیشن کے ذہن میں ڈیفالٹ کی خواہش ہے لیکن یہ حقیقت نہیں۔


تازہ ترین خبریں

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے

عوام تیار ہوجائے، پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان

عوام تیار ہوجائے، پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان

پشاور،ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،اہم فیصلے ہونے کے امکانات

پشاور،ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،اہم فیصلے ہونے کے امکانات

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی