11:52 am
اسٹاک مارکیٹ، 47 ارب ڈوب گئے، ڈالر 240 پر پہنچ گیا

کراچی( نیوزڈیسک)پاکستان میں ششماہی بنیادوں پر براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 59 فیصد گھٹنے، شرح سود میں
ممکنہ اضافے اور آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد سے معیشت سست روی کا شکار ہونے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمندی سے انڈیکس پوائنٹس کی 4سطحیں بھی گرگئیں۔مندی کے سبب 62 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 47ارب 74کروڑ 26لاکھ 8ہزار 434روپے ڈوب گئے۔ اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر خریداری سرگرمیوں کے سبب مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 423.60 پوائنٹس کی کمی سے 38407.98پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔دریں اثنا دوست ممالک کی جانب سے فنڈز کی فراہمی آئی ایم ایف پروگرام سے مشروط کیے جانے اور 8ہفتوں بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے کے باوجود جمعہ کو بھی ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 240روپے کی سطح پر آگیا۔کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 51پیسے کے اضافے سے 229.66روپے کی سطح پربند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50پیسے کے اضافے سے 240روپے کی سطح پر بند ہوئی۔علاوہ ازیں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700روپے اور 600روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 186000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 159465 روپے کی سطح پر آگئی۔

تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

متحدہ عرب امارات  کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت  ردعمل سامنے آگیا

عمران درست کہتا ہے کہ زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے،میں اپنے بیان پر قائم ہوں، شیخ رشید

پولیس ہمارے گھر کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہی تھی، مونس الٰہی کا چھاپے پر ردعمل

مریم نواز سے اختلافات شدید ۔۔۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے

آئی ایم ایف کا پاکستان پر بجلی مہنگی کرنے کیلیے دباؤ،روڈ میپ طلب کرلیا

بجلی بریک ڈاؤن،نیپرا نے سارا ملبہ این ٹی ڈی سی پرڈال دیا

غیرملکی کمپنی انڈس موٹرز کا پلانٹس بند کرنے کا اعلان

پاکستانی اداروں کی نجکاری ، پی ڈی ایم حکومت نےآئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

مسلم لیگ ق کی صدارت کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، چوہدری شجاعت حسین صدر برقرار