01:01 pm
حکومتی نااہلی ،بجٹ خسارہ بلند ترین سطح 62 کھرب روپے تک پہنچ گیا

حکومتی نااہلی ،بجٹ خسارہ بلند ترین سطح 62 کھرب روپے تک پہنچ گیا

01:01 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک)  عوام پر735 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کے باوجود بجٹ خسارہ ملکی تاریخ میں 6.22 ٹریلین یا 62کھرب 20ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا نظرثانی شدہ تخمینہ لگایا گیا ہے۔بجٹ خسارے پر نظرثانی آئی ایم ایف سے مذاکرات کی روشنی میں کی گئی ہے جس میں بجٹ اخراجات کے اعداوشمار کم دکھائے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ نظرثانی شدہ بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے7.4 فیصد کے برابر ہے جس کے بعد قرضوں کی ری سٹرکچرنگ ہی قابل عمل آپشن بچتا ہے۔گزشتہ سال جون میں بجٹ پیش کرتے وقت 45 کھرب روپے بجٹ خسارے کا تخمینہ تھا جس میں اب 17کھرب یا 37فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دسمبر میں آئی ایم ایف کو بتائے جانے والے خسارے سے بھی یہ 690 ارب روپے زیادہ ہے۔قبل ازیں حکومت آئی ایم ایف کو بدترین خسارے کے درست اعدادوشمار بتانے سے گریزاں تھی تاہم آئی ایم ایف مالیاتی فریم ورک پر اسی صورت آمادہ ہونے پر راضی ہوا کہ اسے حقیقت سے قریب اعداد وشمار سے آگاہ کیا جائے۔ 6.22 ٹریلین کا بجٹ خسارہ مزید قرضوں سے ہی پورا کیا جا سکتا ہے جو کہ ایک مشکل ٹاسک ہے۔نئے اعداوشمار کے مطابق جون میں 96 کھرب روپے کا منظور ہونے والا بجٹ کا حجم 112کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے جس میں 17 فیصد اضافے سے ریکارڈ اخراجات متوقع ہیں۔بجٹ خسارے میں اضافے کی بنیادی وجہ قرضوں کی ادائیگی پر52کھرب روپے کے غیرمعمولی اخراجات ہیں جو کہ اصل بجٹ کے مقابلے میں ساڑھے 12 کھرب روپے یا 32 فیصد زیادہ ہیں۔ اس کے علاہ جون میں سبسڈیز کا تخمینہ 699 ارب روپے لگایا گیا تھا وہ اب 68 فیصد بڑھ کر12کھرب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ 55کھرب روپے تھا۔ وفاقی حکومت نے صوبائی سرپلس بھی 750ارب روپے سے کم کرکے 559 ارب روپے کا تخمینہ رکھا ہے۔

تازہ ترین خبریں

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

امریکی   موقف میں  تبدیلی نہیں آئی،پاکستان  منصفانہ الیکشن کی حمایت   کرتے ہیں ، میتھیو ملر

امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی،پاکستان منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ، میتھیو ملر

استور ضمنی الیکشن  ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

استور ضمنی الیکشن ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف  سماعت  3 اکتوبر کو ہوگی

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

مستونگ  دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟  تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

مستونگ دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟ تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

اے این ایف کی  کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

ملکی  زرمبادلہ کے  ذخائر 13 ارب 16 کروڑ  ڈالر  رہ  گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 16 کروڑ ڈالر رہ گئے

صدر مملکت   اور نگران وزیراعظم  کی جشن میلاد نبی ؐ پر  امت مسلمہ کو مبارکباد

صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کی جشن میلاد نبی ؐ پر امت مسلمہ کو مبارکباد

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31  توپوں کی سلامی

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31 توپوں کی سلامی