03:44 pm
حکومت کا غریبوں کیلئے پیٹرول کی قیمتوں میں 100 روپے کمی کا اعلان

حکومت کا غریبوں کیلئے پیٹرول کی قیمتوں میں 100 روپے کمی کا اعلان

03:44 pm

لاہور(نیوزڈیسک) وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ
حکومت نے غریب عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امیر اور غریب کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے کا فرق ہوگا۔ غریب لوگوں کے لیے پیٹرول پر رعایت کے فیصلے پر 6 ہفتوں میں عمل کیا جائے گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ گاڑیوں لے پیٹرول کی قیمت زیادہ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ شخص جس کے ہاتھ میں آئین دیا گیا تھا، جس کے ہاتھ میں ووٹ نہیں، مگر سلیکٹڈ زدہ دھاندلی کا کوئی کاغذ دیا گیا تھا کہ اس ملک کے غریب لوگوں کی حفاظت کرنا، وہ کہہ رہا ہے کہ ان سب کی ایسی کی تیسی۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم صاحب سے درخواست کی کہ یہاں تو دو ملک ہیں، امیر کا الگ اور غریب کا الگ، جس پر انہوں نے کہا کہ غریب کے ملک کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ۔ ہماری پارٹی کے لیڈر نواز شریف نے بھی یہی کہا اور وزیراعظم نے بھی کہا کہ اگر دو ملک ہیں تو غریب کے ملک کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹیرف الگ کرکے غریب کا بل اور امیر کا بل علیحدہ کردیا۔ ہماری قیادت نے کہا کہ ایک غریب آدمی جو گیس استعمال کررہا ہے اس کا پاکستان علیحدہ کردو، آج کے بعد وہ ایک چوتھائی بل ادا کریں گے۔ امرا کی بھی ہم عزت کرتے ہیں، لیکن وہ چار گنا زیادہ پیسے دیں گے، اور وہ پیسے جمع کرکے ہم ان غربا کو گیس دیں گے۔وزیرمملکت نے بتایا کہ وزیراعظم اور نواز شریف نے کہا کہ آپ غریب اور امیر کا پیٹرول بھی علیحدہ کریں۔ گیس کی طرح دونوں کا پیٹرول کا خرچہ بھی علیحدہ کردیا۔ وزیراعظم کے حکم کے مطابق ایک اسکیم پیش کی گئی، جس میں انہیں بتایا گیا کہ مستقبل میں غریب کا پیٹرول کا خرچ کم کردیا جائے گا ۔ حکومت غریب کے پیٹرول کی قیمت کم کرے گی۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

آشوب چشم،  ڈرگ کنٹرول اتھارٹی  نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی  لگا دی

آشوب چشم، ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی لگا دی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں،  بیرسٹر سیف

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں، بیرسٹر سیف

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی  وکیل نے وجہ بتادی

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی وکیل نے وجہ بتادی

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں  تبدیلی کی منظوری ، 5نئے  فارم جاری

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری ، 5نئے فارم جاری