جامشورو،کوئلے کی کان بیٹھ گئی،7مزدور ملبے تلے دب گئے ، امدادی کارروائیاں شروع
10 months ago.
جامشورو(روزنامہ اوصاف)کوئلے کی کان منہدم ہو گئی،7 مزدور ملبے تلے دب گئے ، ہلاکتوں کا خدشہ ،امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق جامشورو میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدور اچانک کان مہندم ہونے سے ملبے تلے دب گئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں بھاری مشینری کیساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا شروع کردیا ہے ۔