مسلم کانفرنس نئے جذبے کیساتھ انتخابی میدان میں اترے گی

مسلم کانفرنس نئے جذبے کیساتھ انتخابی میدان میں اترے گی

4 months ago.

ایم سی سکندر حیات اورسردار عتیق کی زیرقیادت کامیابی حاصل کرے گی، خالد فاروق کھڑی شریف(نمائندہ اوصاف) ضلعی سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس راجہ خالد فاروق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کی طرف سے مسلم کانفرنس کا سپریم ہیڈ بننے پر ضلع میرپور سمیت پورے خطہ میں کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور حلقہ چار کھڑی شریف میں بھی نیا جوش و ولولہ پیدا ہوا ہے ۔اس لئے ہمیں امید ہے کہ آمدہ الیکشن میں مسلم کانفرنس نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی اور سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان اور قائد جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،علاقہ کھڑی شریف سمیت پورے خطہ میں نظریاتی کارکنوں میں جوش و ولولہ پیدا ہوا ہے کہ سردار عبدالقیوم خان مرحوم کے بعد مسلم کانفرنس کی سرپرستی سالار جمہوریت نے قبول کر کے تحریک آزادی کشمیر اور مسئلہ کشمیرکونئی جلد بخشی ہے اور ریاستی جماعت مسلم کانفرنس میں نئی روح پھونکی ہے ۔