01:35 pm
صرف ایک ڈالر میں اٹلی میں مکان ، دبئی، بارسلونا، نیویارک اور دنیا کے دیگر ممالک کے لوگ خریددار

صرف ایک ڈالر میں اٹلی میں مکان ، دبئی، بارسلونا، نیویارک اور دنیا کے دیگر ممالک کے لوگ خریددار

01:35 pm

روم، اٹلی: یورپ کے کئی ممالک میں کم آبادی والے علاقوں میں غیرملکیوں کو راغب کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس ضمن میں اٹلی کےمشہور شہر’سِسلی‘ کے ایک پہاڑی قصبے سامبوکا میں درجنوں محل نما خالی مکانات میں سے ہرایک کی قیمت ایک ڈالر لگائی گئی ہے۔اس سےقبل 2015 میں بھی اٹلی کے ایک خالی ہوتے گاؤں جانجی میں مکان ایک ایک ڈالر میں فروخت کرنے کی خبریں مشہور تھیں۔ اس بار پالرمو شہر سے 40 میل کے فاصلے پر واقعے سامبوکا کے رہائشیوں نے

 یہ پیشکش کی ہے جس کی آبادی صرف 6 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ یہاں رہائشی نوجوان روزگار کے لیے بڑے شہروں کا رخ کرچکے ہیں اور بزرگ رہ گئے ہیں یا پھر ان کی آبادی بھی کم ہورہی ہے۔اسی طرح ایک اور گاؤں گروٹول بھی خالی پڑا ہے۔ یہاں صرف 300 لوگ رہتے ہیں اور 600 مکانات خالی ہیں۔ خدشہ ہے کہ یہ علاقہ بھوت نگر بن جائے گا اور اسی بنا پر لوگوں نے یہاں بھی مکانات میں رہنے کی کئی اسکیمیں پیش کی ہیں۔اٹلی کی آبادی تیزی سے کم ہورہی ہے جس کے ریکارڈ بن چکے ہیں اور یہاں آبادی پر تحقیق کے ادارے سے وابستہ اسٹیون موشر کہتے ہیں کہ اس ضمن میں کئی طریقوں پر کام اقدامات اٹھائے گئے ہیں لیکن ان کا خاص فائدہ نہیں ہوا۔ اب دنیا بھر سے لوگوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اٹلی میں جائیداد کےمالک بن سکتے ہیں۔

ای میل کا تانتا
سامبوکا کے ایک ڈالر گھر کے جواب میں حکومتِ اٹلی کو دنیا بھر سے ہزاروں ای میل موصول ہوئی ہیں۔ ان میں دبئی، بارسلونا، نیویارک اور دنیا کے دیگر ممالک کے لوگ شامل ہیں۔ سامبوکا کے نائب میئر کے مطابق اب تک انہیں دنیا بھر سے 39 ہزار ای میل موصول ہوئی ہیں جن میں بعض لوگوں نے سارے مکانات خریدنے کی پیشکش بھی کی ہے۔
لیکن مرمت آپکے ذمے
اگرچہ اٹلی کی اس پیشکش کے تحت ایک مکان کی قیمت بریانی کی ایک پلیٹ جتنی ہے لیکن باقی معاملات آسان نہیں ہیں ۔ خریدار کو ایک ڈالر کا مکان خریدنے سے قبل 5600 ڈالر سیکیورٹی کی مد میں جمع کرانے ہوں گے۔ اس کے بعد مکان کی مرمت اور تزئین خود کرنا ہوگی جس کا خرچ 17000 ڈالر تک ہوسکتا ہے اور خریدار کو تین سال کے اندر اندر اس کام کومکمل کرنا ہوگا۔ اس کے بعد سیکیورٹی ڈپازٹ واپس مل جائے گا جس کے بعد وہاں رہنے کی اجازت ہوگی۔

 


تازہ ترین خبریں

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔  پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔ پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ