02:32 pm
فرانس اور اسپین کی سرحد، مہاجرین کی نقل و حرکت میں اضافہ

فرانس اور اسپین کی سرحد، مہاجرین کی نقل و حرکت میں اضافہ

02:32 pm

جوں جوں شمالی افریقہ سے بحیرہء روم عبور کر کے اسپین پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، اس کے ساتھ ہی اسپین سے سرحد عبور کر کے فرانس میں داخل ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔فرانسیسی اور ہسپانوی حکام کا کہنا ہے کہ فرانسیسی سرحد کے قریب واقع ہسپانوی قصبہ ایرون ان دنوں تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ دیکھ رہا ہے، جو اس قصبے میں ٹھہرنے کی بعد شمال کی جانب بڑھ جاتے ہیں۔

 اس قصبے کے رہائشیوں اور مقامی تنظیموں نے مل کر گزشتہ ماہ سے ایک غیر رسمی سا نیٹ ورک بنا لیا ہے، جس کا کام ان تارکین وطن کو خوراک اور کپڑے پہنچانا ہے۔ مہاجرین دوست کارکن بی بی لیراس کے مطابق اس علاقے میں تارکین وطن کی تعداد میں اضافے کے بعد اس جانب توجہ مبذول کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اس علاقے سے لوگ پہلے بھی فرانس میں داخل ہوتے تھے، تاہم اب ماضی کے مقابلے میں ان کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ سے اس قصبے کے ذریعے تارکین وطن کی فرانس کی جانب ہجرت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ’’یہ ایک غیرعمومی بات تھی کہ مہاجرین یکایک یہاں ٹرین اسٹیشن اور دیگر مقامات پر سوتے دکھائی دیتے لگے۔‘‘انہوں نے بتایا کہ اب قریب 40 تارکین وطن روزانہ کی بنا پر اس قصبے میں دکھائی دینے لگے ہیں، جب کہ ماضی میں یہ تعداد چار یا پانچ ہوتی تھی۔ امدادی تنظیم ریڈکراس کے مطابق اس قصبے میں اب ایک مرکز قائم کیا گیا ہے، جہاں 24 افراد ٹھہر سکتے ہیں، جب کہ فرانسیسی سرحد کے قریبی اس انداز کے دیگر تین مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں، تاکہ اسپین سے فرانس کی جانب بڑھنے والے ان تارکین وطن کو قیام میں کچھ معاونت ہو پائے۔ ریڈ کراس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فرانسیسی سرحد کے قریب قائم کیے گئے ان مراکز میں مجموعی طور پر 177 افراد کے ٹھہرے کی گنجائش ہے، جہاں ان تارکین وطن کو تین یا چار راتوں تک کے قیام کی اجازت دی جاتی ہے۔ ریڈ کراس کے مطابق حالیہ دو ماہ میں ان مراکز میں مجموعی طور پر 16 سو تارکین وطن قیام کر چکے ہیں۔ایرون قصبے میں جن تارکین وطن کو ریڈ کراس کے مراکز میں ٹھہرے کی جگہ نہیں ملتی، مقامی رضا کار ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سنبھال لیتے ہیں اور انہیں خوراک اور لباس مہیا کرتے ہیں۔

 


تازہ ترین خبریں

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔  پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔ پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ