09:11 pm
دنیاکے سب سے چھوٹے طیارے کی اڑان

دنیاکے سب سے چھوٹے طیارے کی اڑان

09:11 pm

وارسوا(آئی این پی)پولینڈ میں دنیا کے سب سے چھوٹے جیٹ طیارے نے اپنی پہلی اڑان بھر لی ہے۔پولش کمپنی کے تیار کردہ ایل اے آر ون فلارس نامی طیارے نے اپنی پہلی اڑان پولینڈ کے زی لوناگورا ایئر پورٹ سے 5اپریل کو بھری۔ سات اعشاریہ ایک ملین برطانوی پاونڈ مالیت کے اس طیارے کو اڑان بھرنے اور لینڈنگ کیلئے صرف 100میٹر کا رن وے درکار ہے جبکہ اس چھوٹے اور خوبصورت طیارے میں میں چار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے
۔ یاد رہے چین کی جانب سے گزشتہ برس زمین اور پانی پر لینڈنگ کرنے والا اے جی 600 ائیر کرافٹ طیارہ بھی تیار کر لیا گیاتھا۔چین کے فضائی ماہرین کی موجودگی میں سمندر کے جنوبی حصے میں ائیر کرافٹ اے جی 600 نے ہفتے کی صبح کامیاب اڑان بھری اور کچھ دیر بعد پانی کی سطح پر اپنی لینڈنگ کا تجربہ بھی کامیابی سے مکمل کیا۔طیارہ بنانے والی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں جہاز کی اڑان کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اے جی 600 ائیر کرافٹ نے صبح 8:51 پر پرواز بھری اور 9:05 پر پانی پر پہلی کامیاب لینڈنگ کی۔اے جی 600 طیارے نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنی کامیاب زمین پر لینڈنگ کا تجربہ مکمل کیا تھا۔جہاز کے چیف ڈیزائنر نے چین کے نجی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ پانی کی کثافت ہوا کی کثافت سے 800 گنا زیادہ ہوتی ہے اس لیے پانی پر جہازکی لینڈنگ زمینی لینڈنگ سے کئی گنا زیادہ مشکل عمل ہے۔طیارے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے چیف ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ طیارے کو زمین اور پانی پر اتارنے کے لئے ایک ہی رفتار سے نیچے پہنچانا پڑتا ہے لہذا اس عمل کو کامیاب بنانے کے لیے جہاز میں موجود ڈریگ سسٹم کو اچھی طرح سے ڈیزائن کیا جانا ضروری ہے۔

تازہ ترین خبریں

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔  پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔ پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ