05:27 pm
وہی ہوا جس کا خدشہ تھا۔۔۔!!! نامعلوم طیاروں کا ایرانی فوجی تنصیبات پر حملہ

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا۔۔۔!!! نامعلوم طیاروں کا ایرانی فوجی تنصیبات پر حملہ

05:27 pm

دمشق( آن لائن )شام میں نامعلوم طیاروں نے عراق کی سرحد کے نزدیک البوکمال کے دیہی علاقے میں ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کا کہنا ہے کہ ستمبر میں یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے ۔اس سے قبل البوکمال میں اسرائیلی حملوں میں ایرانی فورسز اور ملیشیاں کے 18 افراد مارے گئے تھے۔ اسرائیلی جریدے کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ پیر کی شب ایران کی حمایت یافتہ ملیشیائوں کو عراق اور شام کے درمیان سرحد پر فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔عرب نشریاتی ادارے کے مطابق عراقی
 
شامی سرحد سے ملحق گذرگاہ کے نگراں نے پیر اور منگل کی درمیانی شب دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی تصدیق ہوئی ہے تاہم دھماکوں کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔عراق کے صوبے الانبار کی مقامی حکومت کے ایک سیکورٹی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ صوبے کے مغرب میں عراق کی سرحدی پٹی کے نزدیک واقع شام کے علاقے البوکمال کو شدید دھماکوں نے ہلا کر رکھ دیا ۔عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز نے ہنگامی صورت حال کے اندیشے کے سبب شام کے ساتھ پوری سرحد پر احتیاطی اقدامات سخت کرد یے ہیں۔یاد رہے کہ رواں ماہ نو ستمبر کو البوکمال کے علاقے میں عراقی ملیشیائوں کے گروپ الحشد الشعبی کے زیر انتظام مراکز کو نشانہ بنایا گیا ان میں حرکت الابدال، حیدریون اور عراقی حزب اللہ کے صدر دفاتر شامل ہیں المرصد نے اس موقع پر غالب گمان ظاہر کیا تھا کہ یہ دھماکے اسرائیلی طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں ہوئے.شامی اپوزیشن کی ایک جماعت کے حوالے سے بتایا کہ حملوں میں الحشد الشعبی کی فورسز کے ہتھیاروں کے ایک ڈپو کو نقصان پہنچا۔ واضح رہے کہ ایران نے البوکمال کے علاقے میں لبنانی حزب اللہ ، عراقی حزب اللہ اور عراق کی حرکت النجباکے علاوہ فاطمیون اور زینبیون ملیشیائوں کے عناصر کو پھیلا رکھا ہے متعدد رپورٹوں کے مطابق یہ تمام ملیشیائیں ایرانی پاسداران انقلاب کے زیر قیادت مصروف عمل ہیںایرانی ملیشیاں نے گذشتہ چند ماہ کے دوران عراقی شامی سرحد بالخصوص البوکمال میں اپنے وجود کو مضبوط بنایا ہے۔

تازہ ترین خبریں

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔  پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔ پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ