09:59 am
عالمی درجہ حرارت میں اضافہ، سطح سمندر میں اضافہ اور لاکھوں لوگوں کے بے گھر ہونے کا خدشہ،سائنسدانوں نے خبردار کردیا،خطرے کی گھنٹی بج گئی

عالمی درجہ حرارت میں اضافہ، سطح سمندر میں اضافہ اور لاکھوں لوگوں کے بے گھر ہونے کا خدشہ،سائنسدانوں نے خبردار کردیا،خطرے کی گھنٹی بج گئی

09:59 am

لندن(این این آئی)سائنسدانوں نے دنیا کو خبردار کردیا ہے کہ انسانوں کو موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات سے بچنا ہے تو عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1 اعشاریہ 5 ڈگری تک روکنا ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی ادارے آئی پی سی سی نے کہاکہ اگر درجہ حرارت کو کنٹرول نہ کیا گیا توانسانوں کو تباہ کن تبدیلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سال 1900کے بعد وسیع پیمانے پر ہونے والی صنعتی ترقی کے باعث اب تک دنیا کا درجہ حرارت 1 ڈگری بڑھ چکا ہے۔اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو درجہ
 
حرارت صدی کے آخر تک 5-3 سنٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے جس سے سطح سمندر میں اضافہ اور لاکھوں لوگوں کے بے گھر ہونے کا خدشہ ہو گا۔سخت موسم، قحط، گرمی کی لہر اور شدید بارشوں کی وجہ سے چاول، مکئی اور گندم جیسی فصلیں اگانے کی صلاحیت خطرے میں پڑ جائے گی۔

تازہ ترین خبریں