07:48 am
امیر کویت کا خادم الحرمین الشریفین کو مکتوب،سعودی مملکت اور قیادت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار

امیر کویت کا خادم الحرمین الشریفین کو مکتوب،سعودی مملکت اور قیادت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار

07:48 am

کویت سٹی (این این آئی)خلیجی ریاست کویت کے امیرالشیخ صباح الاحمد الصباح کی طرف سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے سعودی مملکت اور قیادت کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔شاہ سلمان کو یہ پیغام کویت نائب کے وزیر اعظم اور ریاست کویت کے وزیر برائے امور خارجہ نے پہنچایا۔سعودی عرب کے خبر رساں ادارے کے مطابق امیر کویت کی طرف سے شاہ سلمان کو سلام اورنیک تمنائوں کا پیغام بھیجا جب کہ جواب میں خادم الحرمین الشریفین نے بھی امیر کویت کے لیے سلام اور نیک تمنائوں کا اظہار
کیا ہے۔گذشتہ روز الریاض میں کویتی وزیرخارجہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقعے پر سعودی وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیرخارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبد العزیز العساف بھی موجود تھے۔کویت کی طرف سے سعودی عرب میں تعینات کویتی سفیر الشیخ علی الخالد الجابر الصباح اور نائب وزیر اعظم کے مشیر احمد بن عبدالرحمن الشریم اور متعدد عہدیداروں نے شرکت کی۔