11:08 am
کنٹینر سے ملنے والی 39 لاشیں کس ملک کے شہریوں کی نکل آئیں ، برطانوی پولیس نے تصدیق کر دی

کنٹینر سے ملنے والی 39 لاشیں کس ملک کے شہریوں کی نکل آئیں ، برطانوی پولیس نے تصدیق کر دی

11:08 am

لندن(آن لائن)برطانوی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایسکس میں ٹرک کنٹینر سے ملنے والی 39 لاشیں چینی باشندوں کی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسٹرن ایوینیو کے واٹر گلیڈ پارک کے پاس کنٹینر سے ملنے والی لاشوں میں سے 8 خواتین اور 31 مرد ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ان سب کا تعلق چین سے ہے۔دوسری جانب برطانیہ میں چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں اور برطانوی حکام سے رابطے میں ہیں۔عرب میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ لاشیں چین کے مسلم اکثریتی
 
علاقے سنکیانگ سے تعلق رکھنے والے یغور افراد کی ہیں جو کہ حکومت کے سخت اقدامات کے باعث سیاسی پناہ کیلئے مختلف راستوں سے یورپ میں داخل ہوتے ہیں۔