03:11 pm
داعش نے البغدادی کی موت کی تصدیق کردی، جانشین نامزد ،امریکا کو سبق سکھانے کی دھمکی

واشنگٹن(این این آئی)سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے اپنے لیڈر ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے اور ابوابراہیم الہاشمی القریشی کو ان کا جانشین نامزد کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش کے ترجمان ابوحمزہ القریشی نے ایک صوتی بیان جاری کیا اور اس میں کہا کہ ہم عقیدت مندوں کے کمانڈر کا سوگ منانے کا اعلان کرتے ہیں۔ابوبکر البغدادی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں امریکا کی خصوصی فورسز کی ایک کارروائی میں مارے گئے تھے۔وہ 2014ء سے داعش کے سربراہ چلے آرہے تھے۔ان کی عمر48 سال تھی۔ترجمان نے اتوار کو
 
ایک اور حملے میں داعش کے ایک سابقہ ترجمان ابو حسن المہاجر کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ۔اس نے بیان میں کہا کہ داعش کی قانون ساز اور مشاورتی کونسل کا ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت کے بعد طلب کیا گیا تھا۔اس سات منٹ کے صوتی پیغام میں کہا گیا کہ دولت اسلامیہ کی شوریٰ کونسل کا شیخ ابوبکر البغدادی کی شہادت کی تصدیق کے فوری بعد اجلاس طلب کیا گیا تھا اور جہادی لیڈروں نے ان کے جانشین پر اتفاق کیا ہے۔داعش کے ترجمان نے امریکا کو بھی سخت انتباہ جاری کیا ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے اتوار کوایک نشری تقریر میں خود ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ سرنگ میں پھنس کررہ گیا تھا۔ وہ چیخ اور چلا رہا تھا۔وہ ایک کتے کی موت مارا گیا تھا۔داعش کے ترجمان نے اس نئے صوتی پیغام میں ٹرمپ کو ایک ’’احمق بوڑھا‘‘ قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اس کے حامیوں سے بغدادی کی موت کا انتقام لیا جائے گا۔ترجمان نے خبردار کیا کہ امریکا کو زیادہ خوش نہیں ہونا چاہیے،آپ کو ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ آپ سب کچھ بھول جائیں گے اور بغدادی کے دنوں کی فتوحات کی یاد تازہ کر دی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 