02:59 pm
ترک حکومت شام میں فوجی کارروائی کے مخالفین کو مسلسل ہراساں کر رہی ہے : ایمنسٹی

نیویارک(این این آئی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ترکی کی حکومت پر سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے اور انہیں مسلسل دبائو میں رکھنے کا الزام عاید کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ انقرہ حکومت شام میں فوجی کارروائی کے مخالفین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ترکی کی حکومت حزب اختلاف کو خوف زدہ کرنے اور انہیں ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ شمالی شام میں فوجی کارروائی کی حمایت
 
کرنے والوں کو مسلسل ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن رہ نمائوں اور سیاسی مخالفین کے خلاف جبر و تشدد کے حربے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے زمرے میں آتے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ ترک حکومت اختلاف رائے کے حوالے سے عدم برداشت کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ شام میں فوجی کارووائی کے خلاف بولنے والے سیاسی رہ نمائوں، صحافیوں اور دیگر شخصیات کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہیں دبانے کے لیے نام نہاد انسداد دہشت گردی قوانین کو استعمال کیا جاتا ہے۔ شام میں فوجی آپریشن کی مخالفت کرنے والوں کو دبانے کے لیے ان پر دہشت گردی کیقوانین کی دفعات کے تحت مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں۔ایمنسٹی کا کہنا تھا کہ ایسی متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ترک حکام نے ان صحافیوں کو گرفتار کیا جنہوں نے شمالی شام میں اس کے فوجی آپریشن پر تنقید کی اور ساتھ ہی شام میں انقرہ کے حمایت یافتہ دھڑوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 