01:27 pm
امریکہ سے مذاکرات مسائل کا حل نہیں وقت کا ضیاع ہے ،خامنہ ای کا اعلان

امریکہ سے مذاکرات مسائل کا حل نہیں وقت کا ضیاع ہے ،خامنہ ای کا اعلان

01:27 pm

تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہران میں اپنی ایک تقریر میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ امریکا کے ساتھ مذاکرات کو مسائل کا حل سمجھتے ہیں، در اصل وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔ تہران میں امریکی سفارت خانے پر دھاوا بولنے اور سفارتی عملے کو یرغمال بنانے کے چالیس برس مکمل ہونے سے ایک دن قبل خامنہ نے کہا کہ امریکا سے مذاکراتی عمل کوئی بہتری نہیں لائے گا۔دریں اثناءخامنہ ای نے فرانسیسی صدر
 
عمانویل میکروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمانویل ایک چال باز شخص ہے جو امریکا کے ساتھ ملی بھگت کے تحت کام کررہا ہے۔ فرانسیسی صدرعمانویل میکروں کہا تھا کہ واشنگٹن اور تہران کے مابین بات چیت سے مسائل حل ہوجائیں۔ مگر ان کے اس بیان کے رد عمل میں خامنہ ای نے کہا کہ فرانسیسی صدر سازشی ہیں یا امریکا سے ملے ہوئے ہیں۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے خامنہ ای کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی دباؤ میں نہیں آئے گا اور نہ ہی امریکا کے ساتھ بات چیت سے مسائل حل ہوں گے۔خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اس کے ساتھ کسی بھی طرح کی بات چیت سے انکار کیا جائے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایران امریکی دباؤ میں نہیں آئے گا۔ جو لوگ یہ سوچتے ہیں کہ دشمن کے ساتھ مذاکرات سے ہمارے مسائل حل ہوں گے وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر نے 17 ستمبر امریکا کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کے امکان کو مسترد کردیا تھا۔خامنہ ای نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہاکہ ایران میں تمام عہدیداروں کے درمیان اتفاق رائے ہے کہ کسی بھی سطح پر امریکا کیساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ہفتے کے روز ایران کی شہری دفاعی تنظیم کے سربراہ ، غلام رضا جلالی نے اعلان کیا کہ امریکا نے ایران کی تیل،بجلی اور دیگر تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کیخلاف سائبر جنگ مسلط کر رکھی ہے۔

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا