02:26 pm
یورپی یونین کا ایران کو یورینیم کی اعلیٰ سطح پرافزودگی کے اعلان پر انتباہ

برسلز(این این آئی)یورپی یونین نے ایران کو افزودہ یورینیم کی پیداوار میں اضافے پر خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگرایران جوہری سمجھوتے کے تقاضوں کی پاسداری کرے گا تو اس کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا مغرینی کی خاتون ترجمان ماجا کوچی جانچیک نے کہا کہ بلاک نے ایران کا اعلان نوٹ کر لیا ہے لیکن اس پر اقوام متحدہ کے تحت بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے تصدیق کے بعد ردِّعمل ظاہرکیا جائے گا۔انھوں نے برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایران
 
پر یہ زور دیتے رہیں گے کہ وہ بلا تاخیر اس طرح کے اقدامات واپس لے لے اور جوہری ڈیل کے لیے ضرررساں اس طرح کے دوسرے اقدامات سے گریز کرے۔انھوں نے واضح کیا کہ یورپی یونین بدستور جوہری ڈیل کے لیے پْرعزم ہے لیکن اگر ایران اس کی مکمل پاسداری کرے گا تو پھرہم بھی اس پر عمل درآمد کے لیے پْرعزم رہیں گے۔ایران نے اس سال مئی میں جوہری سمجھوتے کی بعض شرائط پر عمل درآمد نہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس نے یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری سمجھوتے سے یک طرفہ طور پر دستبرداری کے ایک سال بعد کیا تھا۔امریکی صدر نے نومبر 2018ء میں ایران پر دوبارہ اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں۔

تازہ ترین خبریں

بڑی عید کی بڑی تیاریاں۔۔ عید میں کتنے دن رہ گئے۔۔ تاریخ کا اعلان رکردیاگیا۔۔؟آج کی بڑی خبر

پشاور: زمین کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل

کورونا وائرس سے مزید27افراد جاں بحق ،مثبت کیسزمیں کمی آگئی

سعودی شاہ کو اپنے ہی بھتیجے نے قتل کردیاتھا۔۔ملزم شہزادے کا سر بھی چند گھنٹے میںقلم کردیاگیا۔۔افسوسناک خبر

افغان جنگ میں پاکستان نےبہت نقصان اٹھا یا ،امریکہ کو اڈے دیئے تو دہشت گردی دوبارہ سراٹھا سکتی ہے ،وزیراعظم عمران خان

 عمران خان کے اس بیان سے دنیا کو ان کی بیمار اور عورت سے نفرت کرنے والی ذہنیت کی جھلک دیکھنے کو ملی۔ مریم اورنگزیب

 آرمی چیف کاآذربائیجان کا 2 روزہ سرکاری دورہ

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹر میڈ یٹ پارٹ ٹو کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

 ایف نائن پارک ماس ویکسینیشن سینٹر پر شہریوں کو کرونا ویکسینیشن روک دی گئی ہے

 موت بر حق ہے، بے نظیر کو پنڈی کے جلسے میں شرکت سے منع کیا تھا مگر وہ نہیں مانی تھیں۔آصف علی زرداری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاء کی ملاقات 

 پاکستان سپر لیگ کوالیفائر میچ ۔۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دے دیا۔

عمران خان اسلام آباد کے دورے پر نکل پڑے

عمران خان اسلام آباد کے دورے پر نکل پڑے

ملک بھر میں بارشیں ہونگیں ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے بتا دیا