10:58 am
روسی اور یوکرائنی صدور کے درمیان پہلی ملاقات 9 دسمبر کو ہو گی

روسی اور یوکرائنی صدور کے درمیان پہلی ملاقات 9 دسمبر کو ہو گی

10:58 am



روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی اپنے یوکرائنی ہم منصب وولودومیو زیلینسکی کے ساتھ پہلی ملاقات پیر نو دسمبر کو ہو گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ملاقات کو ممکن بنانے کے لیے جرمنی اور فرانس نے سفارتی سطح پر کافی کوششیں کیں۔ دونوں صدور کی ملاقات منسک سمجھوتے کا تسلسل خیال کی گئی ہے۔
 
اس ملاقات میں یوکرائنی علاقوں ڈونیٹسک اور لوہانسک میں علیحدگی پسندوں کی کارروائیوں کو روکنا اہم قرار دیا گیا ہے۔ یوکرائنی حکومت کو یقین ہے کہ مشرقی حصے کے علیحدگی پسندوں کو روس کی جانب سے اقتصادی اور فوجی امداد و حمایت حاصل ہے۔ اندازوں کے مطابق دونوں لیڈروں کی کوشش ہو گی کہ دو طرفہ تعلقات میں بھی بہتری لائی جائے۔