11:03 am
مصنوعی سیارے سے لی گئی تصویر سے شمالی کوریائی میزائل سائٹ پر سرگرمی کی نشاندہی

مصنوعی سیارے سے لی گئی تصویر سے شمالی کوریائی میزائل سائٹ پر سرگرمی کی نشاندہی

11:03 am


امریکی تحقیقی ادارے مڈلبری انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کا کہنا ہے کہ مصنوعی سیارے سے لی گئی تصویر سے شمالی کوریا کی ایک لانچ سائیٹ پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کے تجربات بحال کرنے کے اقدامات کا عندیہ ملتا ہے۔مونرے میں واقع اس ادارے نے شمالی کوریا کے شمال مغربی حصے کے تون چانگری علاقے کے اس مقام کی تصویر جاری کی ہے۔ پلانیٹ لیبز کے زیر انتظام ایک مصنوعی سیارے نے یہ تصویر جمعرات کو کھینچی تھی۔
 
ادارے نے کہا ہے کہ تصویر میں ایک اسٹینڈ کے قریب بڑا شپنگ کنٹینر دکھائی دے رہا ہے جو بیلسٹک میزائل انجن کے تجربات کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔مشرقی ایشیا عدم جوہری پھیلاو پروگرام کے ڈائریکٹر جیفری لوئس نے این ایچ کے کو بتایا کہ کنٹینر، تصویر کھینچنے سے ذرا پہلے وہاں لایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلی سرگرمی ہے جو ادارے نے اس مقام پر دیکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اس جانب ایک اور اشارہ ہے کہ شمالی کوریا خلائی لانچز اور آئی سی بی ایم تجربات کی بحالی کی جانب جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں