09:25 am
لاک ڈاؤن اورپابندیوں کے خلاف عوام کا پارہ ہائی۔ملک بھرمیں مظاہرے شروع ہو گئے

لاک ڈاؤن اورپابندیوں کے خلاف عوام کا پارہ ہائی۔ملک بھرمیں مظاہرے شروع ہو گئے

09:25 am

بارسلونا(نیوز ڈیسک)اسپين کے شہر بارسلونا ميں پر دوبارہ سے پابنديوں کے خلاف مظاہرين کی بڑی تعداد سڑکوں پر آگئی اور احتجاج کيا۔احتجاج کے دوران پوليس اور مظاہرين ميں جھڑپيں بھی ہوئيں۔ پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گيس کا استعمال بھی کيا۔جھڑپوں میں 24 مظاہرين زخمی ہوگئے جبکہ پوليس نے 12 مظاہرين کو گرفتار کرليا۔اسپين ميں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے پر 300 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اسپین میں ہنگامی حالت کا نفاذ آئندہ سال مئی تک جاری رہے گا۔ کینیری آئی لینڈز کےعلاوہ ملک بھر میں رات کا کرفیو نافذ ہوگا جبکہ کرفیو کا نفاذ رات 11بجے سے صبح 6 بجے تک لاگو ہوگا۔لاک ڈاؤن کے خلاف اٹلی میں بھی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے جس دوران پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔