11:26 pm
ثابت ہوگیا عمران خان تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکو اور چور ہے ، نوازشریف

ثابت ہوگیا عمران خان تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکو اور چور ہے ، نوازشریف

11:26 pm

لندن (نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے سے دودھ کا دودھ ،پانی کا پانی ہوگیاہے،دوسروں کو چوراور ڈاکوکہنے والے کا خود پاکستان کی تاریخ سب سے بڑا ڈاکہ ثابت ہوگیا، جب آپ غیرملکیوں سے پیسہ لیں گے تو پھر آپ ان کا ایجنڈا ہی پاکستان میں نافذکریں گے ،اس شخص نے پاکستان کی معیشت ،معاشرہ اور سیاست تباہ کرکے
رکھ دی ۔ لندن میں اسحاق ڈاراور عرفان صدیقی کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ آٹھ سال کے بعدمکمل ثبوتوں اور حقائق کے ساتھ سامنے آیاہے،ایسانہیں ہواجیسے ہمارے زمانے میں ایک واٹس ایپ پر جے آئی ٹی بن گئی تھی جس نے پلک جھپکنے پر اپنی جعلی رپورٹ بھی بنادی تھی،ممنوعہ فنڈنگ کیس کی آٹھ سال تک تحقیقات ہوتی رہی جس کے بعدہی سب کچھ سامنے آیا ہے۔ نوازشریف نے کہاکہ جو پوری قوم کو یہ درس دے رہاتھاکہ میں بہت بڑا دیانتداراور ایماندار آدمی ہوں اور میں چوری نہیں کرتامیرے علاوہ باقی سب چور اورڈاکوہیں ،میں اکیلاہوں جو نہ ڈاکہ مارتاہوں اورنہ ہی چوری کرتاہوں مگر اب عمران خان کا تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ اور چوری ثابت ہوگئی ہے بلکہ سب سے بڑی منی لانڈرنگ ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ چنددن پہلے عمران خان کہہ رہے تھےکہ اگر تھوڑی بہت منی لانڈرنگ کرلیں تو کیاہوگا،دراصل عمران خان کو پتہ تھا کہ اس نے بہت بڑی منی لانڈرنگ کی ہوئی ہے اس لیے ایسی باتیں کرتا تھا اوروہ بار بار الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی اسی لئے کررہا تھا جبکہ اس کے لئے اس نے جمعرات کو احتجاج کی کال بھی دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیاہے اور یہ سب الیکشن کمیشن کی آٹھ سال کی تحقیقات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب آپ غیرملکیوں سے پیسہ لیں گے تو پھر آپ ان کا ایجنڈا ہی پاکستان میں نافذکریں گے،اس کا نتیجہ بھی سب کے سامنے ہے کہ اس شخص نے پاکستان کی معیشت ،معاشرہ اور سیاست تباہ کرکے رکھ دی ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایک وقت آئیگا جب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ، سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کو حساب دینا ہوگا انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کے معاشرے، معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا، مجھے نقصان پہنچاتے پہنچاتے ملک کو تباہ کردیا،میں حکومت اور تمام پارٹیوں کو کہتا ہوں کی فیصلے کے بعد جو بھی آئین اور قانون کے تحت اقدام بنتا ہے اس فتنے کے خلاف فوری اٹھائیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان ایک غیر ملکی ایجنڈے کو ملک میں نافذ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آٹھ سالوں کے بعد آیا اور مکمل ثبوت اور حقائق کے ساتھ سامنے آیا ایسے نہیں جیسے ہمارے زمانے میں واٹس ایپ پر جے آئی ٹی بن گئی تھی جس نے فٹا فٹ اپنی جعلی رپورٹ جمع کروا دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح انھوں نے غیر ملکیوں سے پیسہ لیا تو پھر آپ غیر ملکی ایجنڈا ہی پاکستان میں نافذ کریں گے۔اس کا نتیجہ آپ نے دیکھ لیا کہ پاکستان کی معیشت، معاشرہ اور سیاست تباہ کر کے رکھ دی اس بندے نے۔اس رپورٹ کے بعد کوئی شک رہ ہی نہیں گیا کہ یہ ایک غیر ملکی ایجنڈا تھا جسے یہ شخص نافذ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ نواز شریف نے کہا کہ ایسی چیز پر مجھے نکال دیا گیا جو سمجھ میں نہ آنے والی ہے کہ میں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے کہوں گا کہ اس شخص کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی کریں جس نے پاکستان کے معاشرے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے اپنے خلاف فیصلہ دینے والے ججوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس عظمت سعید کو جواب دینا پڑے گا کہ انہوں نے کیسے عمران خان کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف کارروائی کی، عظمت سعید نے واٹس ایپ پر کس طرح جے آئی ٹی بنائی؟آصف سعید کھوسہ نے توعمران خان سے کہاکہ آپ سڑکوں پرکیوں پھر رہے ہوں،اپناکیس لے کرہمارے پاس آؤ،ہم فیصلہ سنائیں گے۔ نوازشریف نے کہاکہ ناانصافیوں ،ظلم وزیاتی کی بھی حدہوتی ہے،میرے خلاف ظلم ،ناانصافی اور زیادتی کرتے کرتے پاکستان کو ڈبو دیا،آج پاکستان کو ایسی جگہ پر پہنچادیاگیا ہےجہاں اسے اپنے پاؤں پر کھڑاکرنامشکل ہورہا ہے،پچھلے چارسال میں ملکی معیشت پر وینٹی لیٹر پر لے گئے ہیںجس کی اب دوبارہ سانس بحال کرنا مشکل ہورہا ہے،چار سال میں لوگوں کی مہنگائی سے کمر توڑتے چلے اور آج اس کا تسلسل چل رہا ہےجو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور سیاسی جماعتیں اس فتنے اور فتنہ بازی کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کے لئے کرداراداکریں اورعمران خان کے خلاف قانون اور آئین کے مطابق جو بھی ایکشن بنتا ہے فوراً لیں،اس شخص نے ہمارے معاشرے اور ملک وقوم کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے عمران خان کی طرف سے لندن کے میئر کے انتخاب میں پاکستانی نژاد محمد صادق کی بجائے ان کے مخالف امیدوارزیک گولڈسمتھ کی حمایت کی جو ان کے غیرملکی ایجنڈے پر عمل پیراہونے کا سب سے بڑاثبوت ہے،زیک گولڈسمتھ کا جس کمیونٹی سے تعلق کا سب جانتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ شخص پاکستان کے لئے انتہائی خطرناک ہے جتناجلداسے کیفرکردارتک پہنچایا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان روس کیساتھ مضبوط تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

پاکستان روس کیساتھ مضبوط تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

پرویز خٹک کوبڑی خوشخبری مل گئی ،جہانگیر ترین پارٹی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

پرویز خٹک کوبڑی خوشخبری مل گئی ،جہانگیر ترین پارٹی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج،ذولفی بخاری،شہزاد اکبر،فرح گوگی بھی نامزد

چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج،ذولفی بخاری،شہزاد اکبر،فرح گوگی بھی نامزد

اپوزیشن کا بائیکاٹ،کون بنے گا گلگت بلتستان اسمبلی کا سپیکر ؟ کانٹے دار مقابلہ متوقع

اپوزیشن کا بائیکاٹ،کون بنے گا گلگت بلتستان اسمبلی کا سپیکر ؟ کانٹے دار مقابلہ متوقع

امریکی حکام بھی پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے حق میں بول پڑے

امریکی حکام بھی پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے حق میں بول پڑے

پشاور،نومئی کے مظاہروں میں حصہ لینے کا الزام ، مزید 24 اساتذہ معطل

پشاور،نومئی کے مظاہروں میں حصہ لینے کا الزام ، مزید 24 اساتذہ معطل

مری ، طوفانی بارش ، شدید ژالہ باری،ندی نالوں میں ظغیانی،پانی گھروں میں داخل

مری ، طوفانی بارش ، شدید ژالہ باری،ندی نالوں میں ظغیانی،پانی گھروں میں داخل

نومئی  واقعات میں گرفتار امریکی شہریوں  سے متعلق پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، ویدانت پٹیل

نومئی واقعات میں گرفتار امریکی شہریوں سے متعلق پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، ویدانت پٹیل

تیل کی عالمی مارکیٹ کودھچکا، فی بیرل 41 سینٹ کی کمی کا سامنا

تیل کی عالمی مارکیٹ کودھچکا، فی بیرل 41 سینٹ کی کمی کا سامنا

سپریم کورٹـ :پنجاب انتخابات نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹـ :پنجاب انتخابات نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی

بجٹ میں ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں محور ہیں، وزیراعظم

بجٹ میں ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں محور ہیں، وزیراعظم

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی

نوازشریف کی واپسی، اسمبلیاں تحلیل ، الیکشن کا انعقاد، رانا ثنااللہ نے خوشخبریاں سنادیں

نوازشریف کی واپسی، اسمبلیاں تحلیل ، الیکشن کا انعقاد، رانا ثنااللہ نے خوشخبریاں سنادیں

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب

بیروزگار شخص تین روز تک بیوی کی لاش کے ساتھ رہنے پر مجبور  ہوگیا، وجہ کیا بنی ؟ تفصیلات جان کر آپ کے بھی آنسو نہیں رکیں گے

بیروزگار شخص تین روز تک بیوی کی لاش کے ساتھ رہنے پر مجبور ہوگیا، وجہ کیا بنی ؟ تفصیلات جان کر آپ کے بھی آنسو نہیں رکیں گے

اس حکومت کا ہر حامی اپنے گریبان میں جھانکے کہ اُس نے پاکستان کن  ظالموں کے حوالے کیا، پٹرول مہنگا ہونے پر نواز شریف بھی تڑپ اٹھے

اس حکومت کا ہر حامی اپنے گریبان میں جھانکے کہ اُس نے پاکستان کن ظالموں کے حوالے کیا، پٹرول مہنگا ہونے پر نواز شریف بھی تڑپ اٹھے

وزیراعظم شدید مشکل کا شکار، چھوٹی سی غلطی مہنگی ثابت ہوئی ،وزارتِ عظمیٰ کی کرسی خطرے میں پڑ گئی

وزیراعظم شدید مشکل کا شکار، چھوٹی سی غلطی مہنگی ثابت ہوئی ،وزارتِ عظمیٰ کی کرسی خطرے میں پڑ گئی

نواز شریف نے پاکستان آنے کی تیاریاں شروع کردیں؟

نواز شریف نے پاکستان آنے کی تیاریاں شروع کردیں؟

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ملکہ کی کس حرکت سے دلبرداشتہ  ہو کر شاہی خاندان چھوڑا؟ ایسادعویٰ جس سے ہلچل مچ گئی

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ملکہ کی کس حرکت سے دلبرداشتہ ہو کر شاہی خاندان چھوڑا؟ ایسادعویٰ جس سے ہلچل مچ گئی

استاد نے ہمیں نماز ادا کرنے سے روکا ۔۔ سخت سردی میں اسکول کے باہر مسلمان طلبا نماز پڑھنے پر مجبور، ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقی

استاد نے ہمیں نماز ادا کرنے سے روکا ۔۔ سخت سردی میں اسکول کے باہر مسلمان طلبا نماز پڑھنے پر مجبور، ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقی

ملالہ نے اپنے نکاح پر مولوی صاحب کو مٹھائی کی ٹوکری تحفے میں دی تو مولوی صاحب نے ملالہ اور ان کی والدہ کو کیا چیز دیدی ؟ حیران کن خبر

ملالہ نے اپنے نکاح پر مولوی صاحب کو مٹھائی کی ٹوکری تحفے میں دی تو مولوی صاحب نے ملالہ اور ان کی والدہ کو کیا چیز دیدی ؟ حیران کن خبر

ملالہ نے لاکھوں چاہنے والوں کے دل توڑ دئیے ،رشتہ ازدواج میں منسلک ،دولہاکون ہے اورکیاکرتاہے ؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ملالہ نے لاکھوں چاہنے والوں کے دل توڑ دئیے ،رشتہ ازدواج میں منسلک ،دولہاکون ہے اورکیاکرتاہے ؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں