05:53 pm
آئندہ ماہ پاکستان چلا جاؤں گا،نوازشریف کی پہلی مرتبہ وطن واپسی کی تصدیق

آئندہ ماہ پاکستان چلا جاؤں گا،نوازشریف کی پہلی مرتبہ وطن واپسی کی تصدیق

05:53 pm

لندن(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان چلا جاؤں گا۔جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نے پہلی مرتبہ اپنی وطن واپسی سے متعلق گفتگو کی ہے۔نوازشریف نے جمعے کو پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں پہلی مرتبہ وطن واپسی سے متعلق گفتگو کی۔پارٹی میٹنگ میں شہباز شریف چوہدری تنویر، دانیال چوہدری، چوہدری ندیم خادم اور ڈاکٹر انجم شریک تھے۔
ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان آئندہ دس روز میں کر دیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل عوامی رابطہ اور آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے سابقہ لیگی ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں، ٹکٹ ہولڈرز، سابقہ بلدیاتی نمائندوں اور پارٹی عہدیداروں کو اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پارٹی رہنمائوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ نواز شریف ادوار کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے نئی نسل کو آگاہ کریں ۔ سابقہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطوں میں تیزی لائیں۔ذرائع کے مطابق پارٹی رہنمائوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ سوشل میڈیا اور عوامی سطح پر نواز شریف ادوار کے ترقیاتی منصوبوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں۔ سوشل میڈیا اور عوامی سطح پر دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے نواز حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے۔ ملک بھر میں پھیلائے گئے موٹر ویز اور سڑکوں کے جال کے منصوبوں کو بھی اجاگر کیا جائے ،زراعت کی ترقی، نئی منڈیوں کے قیام اور کھیت سے منڈی تک سڑکوںکے منصوبوں سے بھی عوام اور نوجوان نسل کو آگاہی دی جائے ۔ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ سی پیک، روزگار سکیم، خواتین کی ترقی، لیپ ٹاپ سکیم اور نئی یونیورسٹیوں کے قیام کے منصوبوں کو بھی اجاگر کیا جائے ۔ فعال ورکرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں نوجوانوں سے زیادہ سے زیادہ روابط قائم کریں، ہدایت، پارٹی قائد کی واپسی سے قبل عوامی سطح پر’’نواز شریف پاکستان کیلئے کیوں ضروری ہیں ‘‘کے سلوگن کے تحت آگاہی دی جائے۔پارٹی عہدیداروں کو کہا گیا ہے وہ مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کے حوالے سے تحریک انصاف کے جعلی پراپیگنڈے کا بھرپور اور موثر جواب دیں۔2017 سے 2022 کے دوران ہونے والی بدترین انتقامی کارروائیوں کے باوجود نواز شریف کی استقامت اور وطن سے محبت کو اجاگر کیا جائے، پارٹی قائد کی واپسی کے موقع پر اپنے اپنے حلقوں سے عوام کی کثیر تعداد کو استقبال کے لئے تیار کریں۔

تازہ ترین خبریں

امریکی اخباربھارتی دہشتگردی کے ثبوت سب کے سامنے لے آیا

امریکی اخباربھارتی دہشتگردی کے ثبوت سب کے سامنے لے آیا

چوہدری شجاعت، فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیزفائر کروانے کیلئے متحرک

چوہدری شجاعت، فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیزفائر کروانے کیلئے متحرک

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے2 پیسے کی کمی ، پاکستانی کرنسی مستحکم

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے2 پیسے کی کمی ، پاکستانی کرنسی مستحکم

کراچی ٹرانسپورٹرز کا  دھرناتیسرے  روز بھی جاری ،سُپر ہائی وے  بند کرنے کی دھمکی دیدی

کراچی ٹرانسپورٹرز کا دھرناتیسرے روز بھی جاری ،سُپر ہائی وے بند کرنے کی دھمکی دیدی

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

آئی ایم ایف سے کچھ  نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

آئی ایم ایف سے کچھ نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب  دفتر پہنچادیا

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب دفتر پہنچادیا

پی ٹی آئی کو  پلیئنگ فیلڈ دے دیں باقی عوام خود سب  لیول کر لے گی ،حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی کو پلیئنگ فیلڈ دے دیں باقی عوام خود سب لیول کر لے گی ،حلیم عادل شیخ

کشمیر سمیت پنجاب بھر میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان، الرٹ جاری

کشمیر سمیت پنجاب بھر میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان، الرٹ جاری

کرکٹ ورلڈ کپ  کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

10 منافع بخش اور 10خسارے کے اداروں کی فہرست جاری ، نجکاری کا فیصلہ تیارفہرست کیمطابق ہوگا، شمشاد اختر

10 منافع بخش اور 10خسارے کے اداروں کی فہرست جاری ، نجکاری کا فیصلہ تیارفہرست کیمطابق ہوگا، شمشاد اختر

سینئر صحافی خالد جمیل کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور، صحافتی تنظیموں کا شدید ردعمل دینے کا اعلان

سینئر صحافی خالد جمیل کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور، صحافتی تنظیموں کا شدید ردعمل دینے کا اعلان

مسلم لیگ ن کی بڑی بیٹھک ، آج نوازشریف کی وطن واپسی کا حتمی فیصلہ متوقع

مسلم لیگ ن کی بڑی بیٹھک ، آج نوازشریف کی وطن واپسی کا حتمی فیصلہ متوقع