10:04 pm
(یاسین طائوس میں میوزیکل شو)گلگت بلتستان کے عوام محب وطن،آگے بڑھنے کاموقع ملناچاہیے(آئی جی)

(یاسین طائوس میں میوزیکل شو)گلگت بلتستان کے عوام محب وطن،آگے بڑھنے کاموقع ملناچاہیے(آئی جی)

10:04 pm

یاسین ( سلیم شرین ) یاسین آرٹس اینڈ کلچر کونسل کے زیر اہتمام یاسین طائوس میں میوزیکل شو ، آئی جی پی گلگت بلتستان ثنا اللہ عباسی ، سکریٹری سوشل ویلفئیر ، پاپولیشن اینڈ وومن ڈولپمنٹ مومن جان اور ممتاز ماہر تعلیم و سابق جی ایم آغاخان ایجوکیشن سروس گلگت بلتستان جان مدد ، ایس ایس پی غذر سلطان فیصل نے خصوصی طور پر اس پروگرام میں شرکت کی ۔ پروگرام کے دو حصے تھے پہلے میں مہانوں نے یوتھ کی بہتری اور تعلیم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا
جبکہ دوسرے حصے میںمیوزیکل شو رکھا گیا تھا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی گلگت بلتستان ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن اور ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے جانوں کی قربانی دینے والے لوگ ہے انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اس لیے ان کو خدمت کرنے کا موقع فراہم ہوجانا چاہے انہوں نے کہا کہ غذر شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے اور یہاں کے عوام نوجوانوں نے ملک کی دفاع میں بے مثال قربانیاں دی ہے انہوںنے کہا کہ جنھوں نے مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے وہ ہم سب کے لیے باعث فخر ہے انہوں نے کہا کہ ہم او ر آپ ملکے ہی معاشرے کے اندر تبدیلی لا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ انٹر نیٹ کا مثبت استعمال بھر پور انداز میں کیا جائے تاکہ آپ اس سے اپنے فائدے کی چیز یں نکال سکے اور منفی استعمال کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ انٹر نیٹ کا منفی استعمال تباہی اور بر بادی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے غذر میں ٹورسٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غذر کے تمام علاقے ، نالہ جات اور گائوں دنیا میں ایک جنت ہے اور یہاں ٹورسٹ پہلے بھی آرہے تھے اپ آرہے ہیں اور آئندہ اس قدر زیادہ رش ہوگا کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے ہو۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے امن کے حوالے سے کہا کہ مجھے جی بی میں اکر تقریباََ ایک سال کا عرصہ گزر رہا ہے لیکن یہاںاس قدر امن ہے کہ بعض ایسے علاقے بھی ہے جہاں کبھی چوری نہیں ہوئی کوئی دوسری وردات تو دور کی بات ہے اور گلگت بلتستان کے اندر 99 فیصد امن ہے اور یہ امن سے محبت کرنے والے لوگوں کا علاقہ ہے انہوں نے کہا کہ میں یاسین آرٹس کونسل کا شکر گزار ہوں کہ جنھوں نے مجھے اس شاندادار پروگر ام میں شرکت کی دعوت دی جو میرے لیے انتہائی اہم ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مومن جان سکریٹری سوشل ویلفئیر و پاپولیشن اینڈ وومن دولپمنٹ گلگت بلتستان نے کہا کہ یوتھ کو ہر وہ سہولیات ہم فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور اس حوالے سے اخوت بنک کو رقم دی گئی ہے جہاں بے روز گار نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے دیئے جائینگے تاکہ علاقے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوسکے اور علاقے ترقی کرے ۔ ممتاز ماہر تعلیم جان مدد نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم پر رقم خرچ کرنا چرچا نہیں بلکہ یہ بچت ہے اگر آپ ایک روپیہ خرچ کرتے ہو تو یہ ہزاروں میں آپ کو واپس ملتا ہے اس لیے تعلیمی میدان میں زیادہ سے زیاد ہ محنت کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بچے کی درست سمت میں پرورش ماں کی کوک سے لیکر تین سال تک ہوتی ہے اسی دوران بچے کوایسا تربیت دیا جائے کہ وہ بعد میں ایک بہترین شہری ، ایک فرمانبردار بیٹا اور ایک ذمہ دار باب بن کر معاشرے کی خدمت کر سیکیں ۔انہوں نے یاسین آرٹس اینڈ کلچر کونسل کے صدر سمت تمام کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد ہونا چاہے تاکہ معاشرے کے نوجوانوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوسکے اور وہ ایک صحت مندانہ سرگرمی کی وجہ سے ان کے اندر مثبت تبدیلی آسکے ۔ پروگرام کے دوسرے حصے میں یاسین بھر کے بروشیسکی شعرا نے اپنے کلام پیش کی اور زبر دست داد وصول کیا واضح رہے کہ یاسین میں کافی عرصے کے بعد یاسین آرٹس اینڈ کلچر کونسل کا یہ پہلا باضبط پروگرام تھا جو کہ انتہائی کامیاب رہا اور عوام یاسین نے خوب انجوائے کیا ۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

 راولپنڈی میں زمین کے تنازع  پر فائرنگ ، چار افراد  جاں بحق  ،چھ زخمی

راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ، چار افراد جاں بحق ،چھ زخمی

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری