07:28 am
صفائی فیس کی آڑ میں ٹیکس نافذ کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،مرکزی انجمن تاجران

صفائی فیس کی آڑ میں ٹیکس نافذ کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،مرکزی انجمن تاجران

07:28 am

گلگت : مرکزی انجمن تاجران گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری مسعود الرحمان اور ترجمان حاجی غلام حسین نے گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بلدیاتی ادارے کی جانب سے صفائی فیس کی آڑ میں تاجروں پر ٹیکس نافذ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔
 
انہوں نے کہا ہے کہ صفائی فیس خلاف قانون نافذ کی جارہی ہے یہ مینڈیٹ صرف اور صرف منتخب بلدیاتی اداروں کے پاس ہوتا ہے اور عوام کے منتخب بلدیاتی نمائندے باہمی مشاورت سے ٹیکس لگانے کا اختیار رکھتے ہیں۔تاجر رہنمائوں نے مزید کہا کہ پہلے صفائی کے نظام کو وضع کیا جائے پھر صفائی فیس پر بات چیت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی طرح صفائی فیس کے پر نام ٹیکس لگانے کی کوشش کی گئی تو تاجروں کا شدید ردعمل سامنے آئے گا۔ انہوں نے حکومت گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ بلدیاتی انتخابات گزشتہ دس برسوں سے نہ کرانے کی وجہ سے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی بجٹ عیاشیوں پر خرچ ہو رہا ہے جبکہ عوامی مسائل کے انبار لگ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں