08:20 am
معروف سیاحتی مقام نلتر میں تجارتی تعمیرات پر پابندی عائد

معروف سیاحتی مقام نلتر میں تجارتی تعمیرات پر پابندی عائد

08:20 am

گلگت : شمالی علاقہ جات کے معروف سیاحتی مقام نلتر میں تجارتی تعمیرات پر پابندی عائد کر د ی گئی ہے۔ رہائشی گھروں کی تعمیر سے قبل ضلع کونسل گلگت سے این او سی حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔ گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹیکے مطابق نلتر میں ماسٹر پلان پر کام شروع کے لیے ماسٹر پلان پر عملدر آمد تک کمرشل زون میں تعمیرات پر پابندی ہو گی۔
 
ضلع کونسل گلگت کے چیف آفیسر شاہ ولی خان نے کہا ہے کہ نلتر خو بصورت سییاحتی مقام ہونے کی وجہ سے ملکی و بین الاقوامی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ اس صحت افزاء مقام کے کمرشل اور نا ن کمرشل علاقوں میں جی ڈی اے گلگت کا ماسٹر پلان تیار ہو رہا ہے۔ علاقے کی خوبصورتی کو بر قرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ماسٹر پلان کی تیاری تک کمرشل تعمیرات پر پابندی ہو گی۔نلتر میں قدرتی خو بصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 شیڈول 8 سیکشن 142 آف لوکل گورنمنٹ ایکٹ پارٹ 45 ‘46 سب جبکہ سیکشن 47 کی پاسداری میں ماحولیاتی آلودگی اور عوامی اور سرکاری تجاوزات پر قابو پایا جا سکے گا نلتر زون میں رہائش پذیر تمام افراد ضلع کونسل گلگت کے قوائد و ضوابط پر عملدر آمد کے پابند ہو ں گے اور تعمیرات سے قبل ضلع کونسل گلگت سے این او سی حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے قوائد و ضوابط کے اطلاق کے لئے ضلع کونسل گلگت کے ایڈمنسٹریٹرکے گزشتہ ہفتے جاری احکامات کی روشنی میں ضلع کونسل گلگت اور پاکستان ایئر فورس کی معاونت بھی شامل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ این او سی کے بغیر تعمیرات کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں