11:57 am
پی پی پی کی تاریخی مہم نے قومی جماعتوں کو گلگت بلتستان آنے پر مجبور کیا، بلاول بھٹو زرداری

پی پی پی کی تاریخی مہم نے قومی جماعتوں کو گلگت بلتستان آنے پر مجبور کیا، بلاول بھٹو زرداری

11:57 am


گلگت :پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے انتخابات کیلئے کارکنوں کی مہم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی محنت سے وفاقی وزرا اور پاکستان کی قومی جماعتوں کے رہنما بھی یہاں آئے۔گلگت میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ نے تاریخی مہم چلائی اور گلگت بلتستان کے مسائل کو دنیا تک پہنچایا اور پاکستان کی قومی قیادت کو یہاں آنے پر مجبور کر دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ وفاقی وزرا اور دوسری جماعتیں بھی یہاں آرہی ہیں تو یہ آپ کی کامیابی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان آپ سے ووٹ اور ساتھ مانگنے کے لیے پھر رہا ہے جو میرے جیالوں کی جیت ہے اور اسی محنت کو جاری رکھنا ہے، 15 نومبر ہمارے امتحان کا دن ہے۔

 
بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابی مہم کا آخری جلسہ 13 نومبر کو ہوگا اور 15 تاریخ کو فیصلہ ہوگا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو حق حاکمیت ملتی یا نہیں۔انہوںنے کہاکہ 15 تاریخ کو فیصلہ ہوگا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو حق ملکیت، نوجوانوں کو حق روزگار ملتا ہے یا نہیں اور یہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس الیکشن کے بعد سب کہنا شروع کردیں گے جو گلگت بلتستان میں حکومت بناتے ہیں وہ پاکستان میں حکومت بناتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہاکہ پورے پاکستان کو نظر آرہا ہے کہ آپ جیت رہے ہیں تاہم سازشی عناصر اپنا کام جاری رکھے ہوئے جبکہ آپ بھی اپنی محنت جاری رکھیں اور ہمیں جتوائیں۔انہوںنے کہاکہ ہم سب مل کر گلگت بلتستان کے مسائل حل کریں گے، 13 نومبر کو جلسہ ہوگا اور 15 نومبر کو جیت کا جشن منائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 15 نومبر کو گلگت بلتستان کے انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا مشن پورا کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

ہمارا یہ کام کردو، پھر تم جانو اور عمران خان،اسٹیبلشمنٹ  نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

ہمارا یہ کام کردو، پھر تم جانو اور عمران خان،اسٹیبلشمنٹ نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

چیئرمین چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے عراقی وزیر دفاع کی ملاقات

چیئرمین چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے عراقی وزیر دفاع کی ملاقات

سرکاری ونجی سکولوں پرنئی پابندی لگ گئی

سرکاری ونجی سکولوں پرنئی پابندی لگ گئی

سینیٹ امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب  کیسے ممکن ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

سینیٹ امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب کیسے ممکن ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

دعا کبھی رائیگاں نہیں جاتی ،حکومت نے عوام کو ناقابل یقین خوشخبری سنا دی

دعا کبھی رائیگاں نہیں جاتی ،حکومت نے عوام کو ناقابل یقین خوشخبری سنا دی

پی ٹی آئی رہنما نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

پی ٹی آئی رہنما نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

اب کوئی غریب بے گھر نہیں ہوگا۔۔غریب عوام کوچھوٹے گھر کتنے لاکھ میں دیں گے

اب کوئی غریب بے گھر نہیں ہوگا۔۔غریب عوام کوچھوٹے گھر کتنے لاکھ میں دیں گے

میں تمہاری تنظیم سازی کروں گی، فردوس  عاشق اعوان اور طلال چوہدری میں تلخ کلامی

میں تمہاری تنظیم سازی کروں گی، فردوس عاشق اعوان اور طلال چوہدری میں تلخ کلامی

آگیا تو پھر جوان ہو کر ۔۔۔ اسکول کھلنے کے اعلان کے بعد بچے شفقت محمود سے ناراض

آگیا تو پھر جوان ہو کر ۔۔۔ اسکول کھلنے کے اعلان کے بعد بچے شفقت محمود سے ناراض

قطر سے ایل این جی کا نیا معاہدہ کیا ہے جس سے ہر سال 30 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی، عمران خان

قطر سے ایل این جی کا نیا معاہدہ کیا ہے جس سے ہر سال 30 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی، عمران خان

نظریاتی کارکن پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،اسد عمر

نظریاتی کارکن پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،اسد عمر

مشکلات ختم ہونے کا وقت قریب ،پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں ریکارڈ اضافہ

مشکلات ختم ہونے کا وقت قریب ،پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں ریکارڈ اضافہ

جنوبی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

جنوبی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

‘اپوزیشن کووہی  فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی

‘اپوزیشن کووہی فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی