12:06 pm
پاکستان پیپلز پارٹی کی گلگت میں اُمیدوار سعدیہ دانش کو قتل کی دھمکیاں موصول

پاکستان پیپلز پارٹی کی گلگت میں اُمیدوار سعدیہ دانش کو قتل کی دھمکیاں موصول

12:06 pm

گلگت : گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 15 نومبرکو ہوں گے جس کے لیے تمام جماعتیں بھرپور الیکشن مہم چلا رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان میں ہی موجود ہیں۔ ایک طرف جہاں گلگت میں بھرپور انتخابی مہم جاری ہے وہیں دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سعدیہ دانش کو قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سعدیہ دانش ایسے علاقہ سے الیکشن لڑ رہی ہیں جہاں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ سعدیہ دانش کو پیپلزپارٹی نے ٹکٹ دیا اور اس حلقے سے وہ پیپلزپارٹی کی پہلی اُمیدوار ہیں۔ تانگیر گلگت بلتستان کا نیا ضلع ہے جو پہلے ضلع دیامیر کی ایک تحصیل تھا۔سعدیہ دانش نے ضلع تانگیر میں الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تو لوگ جمع ہوئے اور کہا کہ یہ عورت یہاں مہم چلانے آئی تو اس کو زندہ واپس نہیں بھیجیں گے ۔
 
سعدیہ دانش تانگیرسے انتخابات میں حصہ لینے والی پہلی خاتون ہیں۔ یہ علاقہ اس خطے کے سب سے زیادہ قدامت پسند حصوں میں شمار ہوتا ہے ۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سال 2009 میں یہاں پہلی بار انتخابات کے دوران ایک خاتون کے ووٹ ڈالنے کے لیے آنے کے بعد بدمزگی پیدا ہوئی اور اس دن چار افراد قتل کر دیے گئے ۔اس واقعہ کے بعد جرگے نے فیصلہ کیا عورتیں ووٹ ڈالنے نہیں جائیں گی اور آج گیارہ سال گزرنے کے باوجود خواتین کو دوبارہ ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی گئی۔اب سعدیہ دانش اپنے حلقے میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتیں کیونکہ انہیں قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔سعدیہ دانش پیپلزپارٹی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے بھی نامزد کی گئی ہیں اور اس سے قبل ان کے پاس گلگت بلتستان میں وزارت اطلاعات کا قلمدان بھی رہا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع تانگیر کو گلگت بلتستان کی خوبصورت ترین وادیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے مگر یہاں لڑکیوں کے لیے بنے سکول جلا دیے جاتے ہیں جیسا کہ گذشتہ برس ہوا جب ضلع دیامر میں بارہ سکول ایک ہی رات میں جلا دیے گئے، ان میں سے تین تانگیر میں تھے۔ یہاں عورت کو کوئی اہمیت حاصل نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سعدیہ دانش کو اس علاقہ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

 بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

 تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے