07:00 pm
گلگت بلتستان الیکشن:تحریک انصاف کو برتری حاصل

گلگت بلتستان الیکشن:تحریک انصاف کو برتری حاصل

07:00 pm

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان کے الیکشن میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 21حلقوں کے غیر حتمی نتائج موصول ہوگئے ہیں۔غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق 7 نشستوں پر آزادامیدوار، 8 پر پی ٹی آئی، 3 پر پیپلزپارٹی، 2 مسلم لیگ (ن) اور ایک پر ایم ڈبلیوایم کے امیدوار کامیاب ہوئےہیں جب کہ 2 حلقوں کےمکمل نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ جی بی اے 1، گلگت 1 میں پی پی کے امجد حسین 11 ہزار 178 ووٹ لےکرکامیاب رہے اور یہاں سے آزاد امیدوار
سلطان رئیس 8356 ووٹ لےکردوسرے نمبرپر رہے۔جی بی اے 2 گلگت2 سے پی ٹی آئی کے امیدوار فتح اللہ خان 6696 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور پی پی کے جمیل احمد 2 ووٹوں کے فرق سے 6694 ووٹ لے کر شکست سے دوچار ہوئے جب کہ سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان بھی شکست کھاگئے اور 3965 ووٹ لے سکے۔

تازہ ترین خبریں