01:27 pm
جامعہ بلتستان:علی سدپارہ سنٹرفارمانیٹرنگ کے قیام کافیصلہ

جامعہ بلتستان:علی سدپارہ سنٹرفارمانیٹرنگ کے قیام کافیصلہ

01:27 pm

سکردو(اوصاف نیوز) قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کی خدمات کا اعتراف جامعہ بلتستان نے جامعہ ہذا میں محمدعلی سدپارہ سنٹر فار مانیٹرنگ کے قیام کرنے کا فیصلہ کر لیا، جامعہ بلتستان نے اپنے اعزازی سفیر اور قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کی یاد میں جامعہ ہذا میں محمد علی سدپارہ مونٹرینگ سنٹر کے قیام کے لیے عملی اقدامات شروع کر، دیے ہیں، سنٹر کے قیام سے بلتستان میں کوہ پیمائی کے شعبے کی بہتری میں مدد ملے گی، اس سنٹر کی فعالیت کے لیے سدپارہ، ہوشے اور شمشال سے ماہر کوہ پیمائوں کی مدد لی جائے گی،
​​​​​​​یہ سنٹر جہاں نوجوان نسل کو کوہ پیمائی کی تربیت دے گا وہی اس سنٹر کے قیام سے مہم جوئی کی دستاویزی فلموں کی تیاری اور ساتھ ہی تحقیق کے شعبے کی بہتری میں بھی مدد ملے گی، اس سنٹر کے قیام سے قومی ہیروز جو کوہ پیمائی کے شعبے سے وابسطہ ہیں ان کی زندگی کے حوالے سے کوائف اکھٹے کرنے میں مدد ملے گی ۔یونیورسٹی آف بلتستان کے مطابق باقاعدہ سنٹرکے قیام کے لیے لائحہ،عمل ترتیب دیا جا رہا ہے اور بہت جلد اس سنٹر کے قیام کے لیے لائحہ،عمل ترتیب دیاجائے گا. مرکز نوجوانوں کو علم اور مہارت کے ساتھ، کلائمنگ، راک کلائمنگ اور دیگر پہلوؤں کے ساتھ لیس کرنے میں مدد فراہم کرے گا. وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان سکردو پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان کا کہنا ہے کہ محمد علی سدپارہ ہمارے قومی ہیرو ہیں انہوں نے کوہ پیمائی کے زریعے پوری دینا میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا، ہم قومی ہیرو کی عظیم خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں، اس سنٹر کے قیام کا بنیادی مقصد قومی ہیرو کی خدمات کا اعتراف ہے اور ساتھ ہی اس سنٹر کے قیام کا بنیادی مقصد سیاحت دوست سرگرمیوں کا فروغ اور کوہ پیمائی کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔بلتستان کوہ پیماوں کے لیے جنت ہے یہاں کوہ پیمائی کے بے پناہ مواقع ہیں، اس شعبے کی بہتری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں ہمیں اُمید ہے کہ اس سنٹر کے قیام سے بلتستان کے نوجوانوں اورکوہ پیمائی کے شعبے سے وابسطہ افراد کو فائدہ ہو گا۔

تازہ ترین خبریں

بلاول تین صوبوں میں ’’تبدیلی‘‘ کیلئے سرگرم،سپیکر قومی اسمبلی بھی نشانے پر

بلاول تین صوبوں میں ’’تبدیلی‘‘ کیلئے سرگرم،سپیکر قومی اسمبلی بھی نشانے پر

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی

بلوچستان: مختلف واقعات میں 9افراد جاں بحق،13 زخمی

بلوچستان: مختلف واقعات میں 9افراد جاں بحق،13 زخمی

کراچی ایکسپریس حادثہ: 15 ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی ایکسپریس حادثہ: 15 ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

 پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال