برج حمل آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ نے جس بھی کسی نئے کام کا آغاز کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے اس کے بارے میں سنجیدگی اختیار کرنی بہتر رہے گی کیونکہ ستاروں کی موجودہ پوزیشن کی وجہ سے آپ میں ہچکچاہٹ ختم ہونے آپ جذباتی یا پرجوش ہو سکتے ہیں حالانکہ آپ کی تیاری مکمل نہیں ہے۔آج ہمیشہ کی طرح دوسروں کی مدد اور تعاون کی پیشکش سے انکار کرنا بہتر نہ ہوگاکیونکہ مشاورت اور معاونت آپ کے ہی فائدے میں ہوگی بشرطیکہ آپ اس سے فائدہ اٹھانے کا تہیہ کر لیں۔آج اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر آپ کو اپنے پیاروں اور خاص کر اپنے شریکِ حیا ت کی ضرورتوں اور خواہشات کا حترام کرنا ہوگا ورنہ آپ جذباتی لحاظ سے پرسکون نہ ہو سکیں گے۔(3جون،2023ء)