برج جدی آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اگر آپ اپنے مستقبل کے منصوبوں میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنے اندر صبر اور سکون پیدا کرنے کی کوشش کریں تاکہ آپ کو فائدہ مل سکے۔اس کے علاوہ باہمی مشاورت بھی بہتر رہے گی خاص کر اپنے قریبی افراد میں سے کسی بزرگ یا تجربہ کار خاتون کی باتوں پر ضرور توجہ دیں۔ آپ کاروباری طور پر بہت سے دلیرانہ فیصلے کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ آپ کی راہ میں خفیہ مشکلات آنے کی وجہ سے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لانے میں کامیابی نہ مل سکے گی۔ایسے مختلف معاملات میں آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ آپ اپنے جوش و جذبات پر قابو رکھیں اور حقیقت پسندی سے کام لے کر ہی اپنے معاملات کو آگے بڑہائیں۔(3جون،2023ء)