برج عقرب آج کا دن کیسا گزرے گا

آج جب آپ اپنی عملی منصوبہ بندی کی کوشش کریں تو جلد بازی سے کام مت لیں کیونکہ ایسا کرنے سے کوئی نہ کوئی غلطی ہو سکتی ہے۔آپ کو ایسے لمحات میں اپنی شریکِ زندگی کے مشوروں پر غور کرکے ہی مقدور بھر عمل کرنے کی بھی کوشش کرنی چاہئے۔آج آپ کے دن کی ابتدا کسی ایسی غیر متوقع خبر سے ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو خاصا مالی فائدہ ہو سکتا ہے جبکہ اپنے رشتہ داروں سے بھی آپ کے تعلقات بہتر ہو سکیں گے اور اگر کوئی رنجش یا ناراضگی چل رہی تھی تو اس کا خاتمہ بھی ہو سکے گا۔ان معاملات کی وجہ سے آپ کا ذاتی اعتماد بحال ہو سکتا ہے جس کی بناء پر آپ کو اپنے مستقبل کے بارے میں نئے منصوبے بنانے میں خاصی مدد مل سکے گی۔(3جون،2023ء)