برج ثور آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ کو اپنے کاروباری منصوبوں کو کوئی بھی نیا رنگ دینے کی عملی کوششوں کے دوران محتاط رہنا ہوگا خاص کر پرانے معاہدوں کو آگے بڑھانے سے گریز کرنا ہوگا ورنہ مالی کامیابی حاصل نہ ہو سکے گی۔ان سب باتوں کے باوجود آپ کی جذباتی اور پیار بھری زندگی میں بہتری آ سکے گی اسلئے زیادہ دل برداشتہ نہ ہوں۔پیار کے امور میں کسی کی خاطر ایک حد تک جانے میں کوئی برائی نہیں ہے مگر اپنی حدوں کو توڑ کرآگے بڑھنے کا خطرہ مول نہ لیں ورنہ آپ بہت ذیادہ حساسیت کا شکار ہونے کی وجہ سے دوسروں سے تعاون یا عملی مدد کے حصول میں کامیاب نہ ہو سکیں گے اور ممکنہ طور پر تنہا ہو جائیں گے۔جس سے آپکے جاری امور میں بھی رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔(3جون،2023ء)