برج سنبلہ آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنے عملی معاملات میں زیادہ تیزی پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس وقت آپ کی سوچیں آپ کے جوشیلے جذبات کا ساتھ نہ دے سکیں گی جبکہ نتائج بھی آپ کی مرضی کے مطابق برآمد نہ ہو سکیں گے۔ان حالات میں دوسروں کو بھی کوئی غلط فہمی پیدا ہو سکتی ہے۔اگر آپ نے اپنے کاموں میں جلد بازی کی کوشش کی تو اس سے اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ تلخی کے آثار نمایاں ہو سکیں گے۔ آپ کو اپنی مرضی کا ماحول میسر آنے کی وجہ سے آپ کے راستے کی رکاوٹیں خود بخود دور ہو سکیں گی۔اپنے اندر پیدا ہونے والے خواب خیالی کے احساسات کو دوسروں پر ظاہر نہ کریں کیونکہ اس وقت آپ کو سوائے اپنے مفادات کے کچھ اچھا نہ لگے گا۔(3جون،2023ء)