04:26 pm
روس میں ’خلائی مخلوق نما‘ کھوپڑی دریافت

روس میں ’خلائی مخلوق نما‘ کھوپڑی دریافت

04:26 pm

نزران (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی روس کے علاقے سے ملنے والی ایک خاتون کی باقیات نے ساری دنیا کے ماہرینِ آثار قدیمہ کو چونکا دیا ہے، خاتون کی کھوپڑی فلموں میں دکھائے جانے والی خلائی مخلوق کی طرح ہے۔ تفصیلات کےمطابق یہ کھوپڑی جنوبی روس می رشین فیڈریشن کے زیر انتظام انگشتھیا کے نزران نامی علاقے سے ملی ہے۔ اس کے ساتھ دو ہزار کے لگ بھگ انسانوں اور کئی نسلوں کے جانوروں کی ہڈیاں بھی پائی گئی ہیں۔ انسانوں کے علاوہ جن جانوروں کو ہڈیاں ملی ہیں ان میں گھریلو اور وحشی دونوں طرح کے جانور شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ
 
وہاں سے مختلف انواع کے مرتبان، زیورات، اور کانسی کے بنے ہوئے تیر ملے ہیں۔ اس آرکیالوجیکل سائٹ کا نام گمورزیاوسکی ہے۔ رواں ہفتے ملنے والی یہ نسوانی کھوپڑی چار سے چھ صدیاں قدیم ہے اور اس کی خاصیت یہ ہے کہ اس عورت کے سر اور گردن کو ارادی طور پر اس شکل میں ڈھالا گیا تھا۔ یاد رہے کہ سروں اور گردن کی ہیت تبدیل کرنے کی روایت دنیا کے کئی خطوں میں قدیم زمانے میں موجود تھی ، آج بھی کچھ علاقوں میں یہ روایات زندہ ہے ، پاکستان میں’دولے شاہ کے چوہوں ‘کے نام سے جانے جانے والے چھوٹے سر کے لوگ اس کی واضح مثال ہیں۔ تاہم روس سے ملنے والی خاتون کی کھوپڑی بڑی حد تک ہالی وڈ فلموں میں دکھائی جانے والی خلائی مخلوق سے مماثلت رکھتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سر کی ساخت میں تبدیلی کا مقصد ماضی میں خاص معاشرتی رتبے حاصل کرنا تھا اور اس طرح کے کام معاشرے کے امراء طبقے میں انجام دیے جاتے تھے ۔ اس مقصد کے لیے نومولود کے سر کو عمر کے ابتدائی چند سال مختلف اقسام کے چھلوں اور مسلسل کی جانے والی بینڈیجز کے ذریعے مخصوص ساخت عطا کی جاتی تھی۔ الان، ہن اور سارمیشین قبیلوں کے آثار میں بھی ایسی ہی کھوپڑیاں مل چکی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال سائنسدانوں نے بلغاریہ اور رومانیہ سے ملنے والی اسی نوعیت کی 15 سو سال قدیم کھوپڑیوں کا معمہ بھی حل کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ، مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

 معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی

معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی