04:28 pm
اپنے پنجرے کی صفائی کا خیال رکھنے والا چیمپینزی

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے چڑیا گھر میں قید چیمپینزی کو گندگی بالکل پسند نہیں اس لیے وہ اپنے پنجرے کی روزانہ جھاڑو لگاتا اور کچرا صاف کرتا ہے۔ چین کے علاقے شین یانگ سٹی میں واقع چڑیا گھر میں قید 18 سالہ چیمپنزی کی حیران کن ویڈیو سامنے آئی جسے دیکھ کر صارفین ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ چینی میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بروم اسٹک میں موجود چیمپینزی نے اپنے پنجرے میں جھاڑو رکھی ہوئی ہے جس سے وہ کچرا صاف کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس چیمپنری کو 4 سال
 
کی عمر میں چڑیا گھر لایا گیا تھا اور اب اُس کی عمر 18 سال ہوچکی ہے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ کر آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ چیمپنیزی کو گندگی بالکل پسند نہیں اور وہ اس کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھتا ہے۔ ایک موقع پر اُس نے جھاڑو اٹھائی اور پنجرے میں جمع ہونے والے کچرے کو کونے میں اکھٹا کردیا جبکہ چڑیا گھر آنے والے لوگوں کی طرف سے جو پھل پنجرے کے اوپر پھینکے گئے تھے اُن کے چھلکے بھی جمع کر کے ایک ساتھ کر دیے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں پنجرے کی صفائی کے لیے پریشان ہونا نہیں پڑتا کیونکہ ’ذہین اسمارٹ چیمپینزی‘ دروازے کے قریب کوڑا کرکٹ جمع کردیتا ہے جسے آسانی سے اٹھا لیتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

 اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ۔۔۔ کل 600 گھروں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا

حلیم عادل شیخ پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، فواد چوہدری 