04:32 pm
چین میں فروغ پاتی مغربی ثقافت کے خلاف حکام کے انوکھے اقدامات

بیجینگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی حکام نے مردوں کے کانوں میں بالیاں پہننے کے رجحان کو کم کرنے کےلیے انوکھے اقدامات کرلیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی ممالک کے مردوں میں خواتین کی طرح کانوں میں بالیاں پہننے کی رواج یا فیشن ہے۔ جو آہستہ آہستہ ایشیائی ممالک میں بھی پھیلتا جارہا ہے۔ چینی حکام کی جانب سے مردوں کے کانوں میں بالیاں پہننے کے رجحان کو کم کرنے کےلیے گزشتہ کئی ہفتوں سے ٹی وی پر پروگرام کرنے والے مردوں کے کانوں کو چھپایا جارہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالیاں پہننے مردوں کے کانوں کو
 
چھپانے کےلیے سنسر کےلیے استعمال ہونے والی پٹی کانوں پر لگادی جاتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے اٹھائے گئے انوکھے اقدام سے متعلق ناظرین شش و پنج میں مبتلا ہورہے تھے اور سوشل میڈیا پر ان اقدامات کے حوالے سوالات کررہے تھے۔ ناظرین کی اضطراب کو مدنظر رکھتے ہوئے نشریاتی ادارے کی انتظامیہ نے واضح کیا کہ مردوں کا کانوں میں بالیاں پہننا چینی ثقافت نہیں بلکہ مغربی ثقافت ہے۔ حکام نے بتایا کہ ٹی وی انتظامیہ چین میں پھیلتی مغربی ثقافت کی حوصلہ شکنی کرنے کےلیے بالیوں کو دھندلا کر دیتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدامات سے متعلق گزشتہ برس چینی حکومت کی جانب سے نشریاتی اداروں کو ضابطہ اخلاق بھیجا گیا تھا۔ ٹی وی چینلز کو ارسال کیے گئے ضابطہ اخلاق میں کہا تھا کہ مردوں کا بالیاں پہننا مغربی ثقافت ہے جسے چین میں فروغ نہیں پانا چاہیے۔ چینی حکام کی جانب سے مستقبل میں کانوں میں بالیاں پہننے والے مردوں کو ٹی وی پروگرامز میں شرکت سے روکنے پر غور کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔  یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا