04:34 pm
طالب علموں کے ساتھ ڈانس کرنے والا اسکول پرنسپل

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) اسکول پرنسپل کا نام سُن کر دماغ میں پہلا خیال یہی آتا ہے کہ وہ سخت ہوں گے، طالب علموں پر اپنا رعب جماتے ہوں گے مگر چین کے ایک نوجوان ٹیچر نے ان ساری باتوں کو غلط قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے جنوبی صوبے شنگھائی کے ژی گوانگ پرائمری اسکول میں پرنسپل کے امور انجام دینے والے چالیس سالہ ژہانگ پینگ فی اپنے طالب علموں سے دوستانہ ماحول رکھتے ہیں اور وہ دیگر سے بالکل الگ ہیں۔ ژہانگ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ طالب علموں
 
کی حوصلہ افزائی کے لیے کس طرح اقدامات کرتے ہیں۔ اسکول پرنسپل کو طالب علموں کی صحت کی بہت فکر ہے اس لیے وہ روزانہ اسمبلی میں نہ صرف بچوں کو ورزش کرواتے ہیں بلکہ خود بھی اس میں حصہ لیتے ہیں۔ ساؤتھ چائنا مارننگ کی جانب سے پوسٹ ہونے والی ویڈیو کے مطابق پرنسپل کی عمر 40 برس ہے اور وہ روزانہ اسمبلی سے قبل ورزش کا لباس پہنے اسکول پہنچ جاتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرنسپل نے اپنے ہاتھ میں مائیک تھاما ہوا ہے اور وہ بچوں کے ساتھ خود بھی مختلف انداز اپنا رہے ہیں۔ انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تو مقامی میڈیا نے ژہانگ کو تلاش کیا اور اُن سے گفتگو بھی کی۔ اسکول پرنسپل کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک چھوٹی سی کاوش ہے، میں چاہتا ہوں کلاس بریک میں طالب علم ورزش کریں تاکہ وہ جسمانی طور پر فٹ رہ سکیں‘۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔