04:35 pm
جاپان کی خوبصورت ترین ٹرک ڈرائیور 28 سالہ رینو سساکی سے ملیے

جاپان کی خوبصورت ترین ٹرک ڈرائیور 28 سالہ رینو سساکی سے ملیے

04:35 pm

جاپان (مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ دنیا کے تمام ممالک میں زیادہ تر بھاری ٹرک مرد ڈرائیورز ہی چلاتے ہیں، لیکن گزشتہ چند سال سے دیگر شعبوں کی طرح اس میں بھی کچھ تبدیلیاں آئی ہیں۔ جنوبی و شمالی امریکا او یورپ سمیت وسطی ایشیا کے چند ممالک میں اب خواتین بھی بڑی اور بھاری ٹرک چلانے لگی ہیں۔ خواتین کاریں، ٹیکسیاں، بسیں اور جہاز تو پہلے بھی چلاتی تھیں، تاہم ٹرک چلانے کے بعد خواتین کو شہرت بھی ملنے لگی ہے، کیوں کہ ٹرکوں کی ڈرائیونگ کرنا کوئی آسان کام نہیں سمجھا جاتا۔ یہ بھی سچ ہے کہ ڈرائیورز اور خصوصی طور
 
پر ٹرک ڈرائیورز اپنی خوبصورتی اور لباس کا خیال نہیں رکھ پاتے۔ مگر جاپان کی ایک ایسی خاتون ٹرک ڈرائیور بھی ہیں، جو نہ صرف اپنی صحت اور صفائی کا خیال رکھتی ہیں بلکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں۔ رینو سساکی پہلے ڈانس ٹیچر تھیں۔ جی ہاں، جاپان کی 28 سالہ رینو سساکی کو دنیا کی خوبصورت ترین ٹرک ڈرائیور بھی کہا جا رہا ہے، جب کہ انہیں جاپان کی پرکشش اور خوبصورت ترین ٹرک ڈرائیور کا اعزاز پہلے ہی حاصل ہے۔ رینو سساکی اب اگرچہ 28 برس کی ہوچکی ہیں، تاہم انہوں نے ٹرک کی ڈرائیونگ محض 21 برس سے اس وقت شروع کی، جب ان کے والد سخت بیمار پڑگئے اور انہیں ایک ساتھی کی ضرورت پڑی۔ رینو سساکی اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں امریکی اخبار ’دی مرر‘ کے مطابق رینو سساکی ٹرک کی ڈرائیونگ کرنے سے قبل ڈانس کی تربیت دیتی تھیں اور انہیں ڈرائیونگ اور خصوصی طور پر ٹرک ڈرائیونگ کا کوئی شوق نہیں تھا۔ تاہم رینو سساکی کے والد بیمار پڑگئے، جس کے بعد انہوں نے ابتدائی طور پر اپنے والد کا خیال رکھنے کے لیے ان کے ساتھ سفر اور ڈرائیونگ کرنا شروع کی، تاہم بعد ازاں وہ مکمل ٹرک ڈرائیور بن کر رہ گئیں۔ رینو سساکی کو اپنے سائز کا یونیفارم نہ ملنے کی شکایت رہتی ہے رینو سساکی ابتدائی چند ماہ تک ٹرک ڈرائیونگ کرنے سمیت ڈانس کی تربیت بھی دیتی رہیں، تاہم بعد ازاں انہیں احساس ہوا کہ وہ دونوں کام بیک وقت جاری نہیں رکھ سکتیں۔ رینو سساکی جب ٹرک پر والد کے ساتھ سفر کرتیں تو انہیں واپس گھر آنے میں کئی کئی ہفتے لگ جاتے اور ان کا شیڈول متاثر ہوتا، جس وجہ سے انہوں نے ڈانس کی تربیت دینا چھوڑ دی۔ رینو سساکی صرف ڈرائیونگ کرتی ہیں، سامان لوڈ نہیں کرتیں اب اگرچہ رینو سساکی مکمل طور پر ٹرک ڈرائیور ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا نہیں بھولتیں۔ رینو سساکی ٹرک ڈرائیونگ کے دوران کھینچی گئی اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، جنہیں نہ صرف جاپان بلکہ دنیا بھر میں موجود ان کے فالوؤرز بہت پسند کرتے ہیں۔ زیادہ تر وہ پھل اور سبزی کی سپلائی کرتی ہیں رینو سساکی کا ماننا ہے کہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر دیگر نوجوان لڑکیوں کو بھی ٹرک ڈرائیونگ کا شوق ہوگا اور وہ خواتین کے لیے رول ماڈل بنیں گی۔ اس وقت رینو سساکی ماہانہ 2 لاکھ کلو میٹر کا سفر کرتی ہیں اور کئی کئی ہفتے گھر سے باہر رہتی ہیں۔ انہیں جاپان کی خوبصورت ترین ٹرک ڈرائیور کا اعزاز حاصل ہے رینو سساکی اب اگرچہ ٹرک ڈرائیونگ سے بہت خوش ہیں، تاہم انہیں شکایت ہے کہ ان کے سائز کا ڈرائیونگ یونیفارم دستیاب نہیں ہوتا۔ رینو سساکی کو ڈرائیونگ کرتے ہوئے 7 سال ہوچکے رینو سساکی کی جانب سے انسٹاگرام، فیس بک اور ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ان کی تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں نہ صرف صاف ستھرے کپڑوں بلکہ دیدہ زیب انداز میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

 وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو  ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی