01:43 pm
بھارتی بڈھے نے 62 سال بعدانگریزی میں ماسٹرز کرلیا

بھارتی بڈھے نے 62 سال بعدانگریزی میں ماسٹرز کرلیا

01:43 pm

نئی دہلی(این این آئی)سوہن سنگھ گیل نے 83 سال کی عمر میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا کہ تعلیم کی کوئی عمر نہیں ہوتی ہے۔بھارتی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے سوہن سنگھ گیل نے 83 سال کی عمر میں 62 سال بعد اپنی ادھوری تعلیم کو مکمل کرکے انگریزی میں ماسٹرز کرلیا ہے، انہوں نے جلندھر کی لولی پروفیشنل یونیورسٹی سے 18 ستمبر کو اپنی ماسٹرزکی ڈگری حاصل کی ہے۔سوہن سنگھ گیل پنجاب کے شہر ہوشیار پور کے گاں دتہ میں مقیم ہیں، انہوں نے سن 1957 میں ماہی پلپور خالصہ کالج سے گریجوشن کرنے
 
کے بعد تعلیم چھوڑ دی تھی، جس کے بعد انہوں نے ٹیچنگ کا کورس کیا لیکن دو سال قبل سوہن سنگھ گیل نے اپنی نامکمل تعلیم کو مکمل کرنے کا سوچا اور جلندھر کی یونیورسٹی میں انگریزی میں ماسٹرز کے لیے داخلہ لے لیا، جس وقت انہوں نے ماسٹرز میں داخلہ لیا تھا تو اس وقت ان کی عمر 81 برس تھی اور اب 83 سال کی عمر میں ان کا ماسٹرز مکمل ہوگیا ہے۔گیل کا کہنا تھا کہ انگریزی بچپن سے ہی میرا پسندیدہ مضمون رہا ہے اور اب میں نے اپنے اس خواب کو پورا کیا ہے جو میں نے ہمیشہ سے دیکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب میں کینیا میں رہتا تھا تو اس وقت مجھے انگریزی میں مہارت حاصل کرنے میں بہت مدد ملی تھی، مجھے معلوم تھا کہ میں دیر سے ہی سہی لیکن میں اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوجائوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں گزشتہ عرصے میں آئیلٹس کے طلبا کو انگریزی کی تربیت دیتا رہا ہوں اور میرے سب ہی طالبِ علموں نے اچھے نمبرز حاصل کیے ہیں۔واضح رہے کہ سوہن سنگھ گیل 15 اگست 1937 میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم دیہی اسکول سے حاصل کی تھی، انگریزی کے علاوہ کھیلوں میں ہاکی ان کا پسندیدہ کھیل ہے۔

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو